جیسے ہی سردی میں اضافہ ہوتا ہے تو چولہے ٹھنڈے پڑنا شروع ہو جاتے ہیں اور اس کی وجہ ہے گیس پریشر میں کمی، جس کے باعث ملک بھر میں کئی ایسے شہر ہیں جہاں گیس کی قلت پیدا ہوجاتی ہے اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایسے میں اگر آپ گیس سلینڈر استعمال کریں تو اس کے بھی 2 بڑے نقصان ہیں ایک تو یہ کہ ایل پی جی گیس مہنگی بہت ہو گئی ہے جس کو استعمال کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں اور دوسرا یہ کہ گیس کا سلینڈر گھر میں رکھنا خطرے سے خالی نہیں ہمیشہ یہ ڈر رہتا ہے کہ خدا نخواستہ یہ پھٹ نہ جائے یا پھر گیس لیک نہ ہو جائے۔
لیکن اب ٹیکنالوجی نے بےحد ترقی کر لی اور بازار میں ایسے جدید چولہے بھی آ گئے ہیں جو کہ بیٹری سے چلتے ہیں، جی ہاں آپ اس چولہے کو خرید کر استعمال کر سکتے ہیں جس سے نہ ہی آپ کو گیس کی فکر ہو گی اور نہ ہی بِل کی ٹینشن۔
تو بس پھر آپ بھی بیٹری سے جلنے والا یہ چولہا لے آئیں تاکہ اگر سردی میں گیس کی کمی کا مسئلہ ہو تو بھی آپ اس چولہے کا استعمال کر کے کھانا وغیرہ پکا سکیں۔
دراصل اس میں گیس سکنگ مشین ہوتی ہے جو گیس کو کھینچتی ہے اور چولہا جل جاتا ہے ساتھ ہی بیٹری سے بھی جلتا ہے