جنریٹر کی ڈوری ٹوٹ جائے یا اسٹارٹ ہونے میں دشواری ہورہی ہو۔۔ جانئیے گھر میں جنریٹر ٹھیک کرنے کے کچھ آسان طریقے

image

آج کل جس حساب سے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اسی حساب سے جنریٹر کی خرید و فروخت میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے، اور جب بات ہو مشینوں کی تو ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ وہ خراب نہ ہوں ہا اس میں کوئی مسئلہ نہ آئے۔ گرمیوں میں کیونکہ لوڈشیڈنگ زیادہ ہوتی ہے اسلیئے جنریٹر کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے اور جب کوئی شہ زیادہ استعمال ہونے لگتی ہے تو اس میں نت نئے مسئلے اور خرابیاں پیدا ہونا عام بات ہے۔ جن لوگوں کے گھر جنریٹر ہیں وہ اس بات کو اچھے سے سمجھتے ہونگے کہ کبھی اسکی ڈوری ٹوٹ جاتی ہے تو کبھی چلتے چلتے رک جاتا ہےاکثر اوقات تو اسٹارٹ ہی نہیں ہورہا ہوتا ایسے میں ہم آُپکے لیئے لائے ہیں ان چھوٹے موٹے مسئلوں کو حل کرنے کا آسان طریقہ، وہ بھی ویڈیو کے ساتھ تاکہ آپ کو سمجھنے میں مشکل پیش نہ آئے۔

جنریٹر کی ڈوری ٹوٹ جائے تو:

جنریٹر میں ہونے والا سب سے عام مسئلہ اسکی ڈوری کا ٹوٹ جانا ہے، کیونکہ اکثر لوگ ڈوری کھینچتے وقت اس بات کا دھیان نہیں رکھتے کہ اسکو کتنی طاقت سے کھینچنا ہے اور پھر ضرورت سے زیادہ زور اور نا تجربے کاری ڈوری ٹوٹنے کی وجہ بنتی ہے۔ اور پھر کاریگر آکر آرام سے آٹھ سو ہزار روپے لیکے چلا جاتا ہے ڈوری تبدیل کرنے کے۔ اسلیئے اب خود ہی گھر میں ڈوری تبدیل کریں اور اپنے پیسے بچائیں۔

۔ سب سے پہلے تو بازار سے ڈوری خرید کر اس کی ایک سائیڈ کو ہلکا سا جلا دیں تاکہ اسکے دھاگے نہ نکلیں اور وہ کک کی چکری کے سوراخ سے باآسانی اندر جاسکے، اور دوسری سائیڈ پر مضبوط اور موٹی گانٹھ لگادیں

۔ اب جلی ہوئی سائیڈ سے ڈوری کو ہینڈل کے اندر ڈالیں، گانٹھ کی وجہ سے ڈوری ہینڈل میں فٹ ہوجائے گی اور نکلے گی نہیں۔

۔ اب رسی کو چکری کے سوراخ میں اس طرح ڈالیں کہ وہ رسی وہاں موجود دونوں سوراخوں میں سے ایک ساتھ آر پار ہوجائے، پھراس پر بھی موٹی گانٹھ لگادیں۔

۔ گانٹھ لگانے کے بعد رسی کو پکڑ کر چکری کو چار سے پانچ بار الٹی سمت میں آہستہ آہستہ گھومائیں پھر جب آپ چکری کو ڈھیلا چھوڑیں گے تو رسی خود بہ خود اس کے اندر چلی جائے گی۔ اور اس آسان سے طریقہ کار کی مدد سے آپکی ڈوری تبدیل ہوجائے گی۔

جنریٹر کی ریس ہلکی ہوجائے تو:

اکثر اوقات جنریٹر کی ریس کافی ہلکی ہوجاتی ہے جس کہ وجہ سے وہ زیادہ لوڈ نہیں اٹھا پاتا اور بار بار رکنے لگتا ہے، اس مسئلے کو کیسے حل کرنا ہے اسکا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ نیچے دی گئی تصویر میں جس نٹ (اسکرُو) پر پیلا رنگ کرکے نمایاں دکھایا گیا ہے اس کو بس آپ نے ٹائٹ کرنا ہے۔ جیسے جیسے آپ نٹ ٹائٹ کرتے جائیں گے جنریٹر کی ریس بڑھتی جائے گی۔ پر دھیان رکھئیے گا ضرورت سے زیادہ ٹائٹ کرنے سے انجن پر زور پڑے گا اسلیئے جتنی ضرورت ہو اتنی ہی ریس بڑھائی جائے۔

You May Also Like :
مزید

Generator Ki Dori Toot Jaye To Kia Karein

Generator Ki Dori Toot Jaye To Kia Karein - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Generator Ki Dori Toot Jaye To Kia Karein. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.