عید سے پہلے بیکنگ پاؤڈر سے گھر کے قالین کی صفائی کا آسان طریقہ جس سے لگے یہ بالکل صاف اور چمکتا ہوا جیسے کبھی گندا تھا ہی نہیں

image
عید کے آنے سے پہلے خواتین صفائیوں میں مصروف ہوتی ہیں اور گھر میں روزمرہ سے زیادہ صفائی کا اہتمام کیا جارہا ہوتا ہے۔ اس دوران قالین دھونا خواتین کے لئے خاصا مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ وہ دیر سے دھلتا ہے اور محنت بھی زیادہ لگ جاتی ہے۔

آپ اس عید پر باآسانی قالینوں کی صفائی کرسکتی ہیں وہ بھی بتائے گئے اس طریقے سے۔

ٹپ:

٭ سب سے پہلے قالین پر اچھی طرح جھاڑو لگائیں اور پھر اس کو کھلے صحن یا چھت پر اچھی طرح پھیلا لیں اور ایک دن اس میں دھوپ لگائیں۔

٭ اگلے روز ایک بالٹی نیم گرم پانی لیں اور اس میں سرف، سفید سرکہ، بیکنگ پاؤڈر، لیموں کا رس اور تھوڑا سا شیمپو ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

٭ اس محلول سے آپ اپنا قالین دھوئیں برش کی مدد سے رگڑ لیں۔

٭ یہ محلول آپ کے قالین کی خوبصورتی کو بھی خراب نہیں کرے گا نہ رنگ خراب ہوگا اور برش کی مدد سے اس کے دھاگے یا فولیکل بھی نہیں نکلیں گے۔

اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کا قالین لمبے عرصے تک صاف رہے تو اس پر روزانہ جھاڑو یا برش کی مدد سے صفائی کریں اور چھوٹا موٹا کچرا گر جانے کی صورت میں ہاتھ سے ہی اٹھا لیں۔

You May Also Like :
مزید

Ghar Ke Carpet Saaf Karne Ka Tarika

Ghar Ke Carpet Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Ghar Ke Carpet Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.