ملک بھر میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہر دوسرا فرد پریشان ہے کیونکہ جتنی چاہے گیس کی مشین لگا لو گیزر تو پھر بھی نہیں چل پاتا یا اگر کسی کا گیزر چل جائے تو پانی زیادہ گرم نہیں ہو پاتا جس سے صرف گیس کا ضیاع ہی ہوتا ہے۔ آج کل تو شہری علاقوں میں بھی 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے نہ کھانا وقت پر بن رہا ہے اور نہ نہانے دھونے کے انتظامات ہو رہے ہیں۔ ایسے میں اگر آپ بھی پریشان ہیں تو بغیر گیزر کے پانی کو گرمکرنے کی ترکیب آپ بھی دیکھ لیں اور خود گھر میں تیار کرنے کی ٹرک بھی جان لیجیے شاید آپ کے بھی کام کائے۔
آپ کی آسانی کے لیے ویڈیو بھی موجود ہے:
٭ سب سے پہلے ایک پلاسٹک کا ٹینک لے لیں کیونکہ اس میں ٹوٹی لگی ہوئی ہوتی ہے آپ کو زیادہ محنت نہیں کرنی پڑے گی۔
٭ اب ٹن پلاسٹک کی ایک شیٹ خریدیں جس کو ٹینک کے حساب سے کٹوالیں۔ جس طرح ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹینک کے اندر گولائی میں یہ شیٹ لگوائی گئی ہے تاکہ پانی اندر ڈالنے کی بھی جگہ ہو اور درمیان میں سے آگ سلگتی رہے۔
٭ یہ کام گھر میں کرنا آسان نہیں ہوگا، لہٰذا آپ اس کو کسی کاریگر سے تیار کروالیں۔
٭ اب جب بھی پانی گرم کرنا ہو اس ٹین کی شیٹ کے درمیان میں تھوڑا سا مٹی کا تیل ڈال دیں اور گھر میں موجود کچرہ، کاغذ، گتے، پلاسٹک کی بوتل بھی ڈال سکتے ہیں۔ پھر ایک ماچس کی تیلی ڈال دیں یا کاغذ کو جلا کر اندر ڈال دیں اس سے آگ بھی بھڑکے گی اور پانی بھی گرم ہوتا رہے گا۔