گھر کی دیواروں کو صاف کریں اس طریقے سے، جس کو دیکھ گھر آئے مہمان کو ایسا لگے جیسے نیا پینٹ کروایا ہو

image

گھر کی دیواریں، گھر کے معیار کا پتہ بتاتی ہیں، اگر دیواریں صاف ہوتی ہیں تو دیکھنے والے یہی سمجھتے ہیں کہ گھر میں رہنے والے بھی اسی طرح صفائی پسند کرتے ہیں۔ اب عید کے مواقعوں پر دیواریں صاف کرنے کا کام عموماً گھروں میں خواتین اپنے بچوں اور کام کرنے والی ماسیوں کو سونپ دیتی ہیں۔ اس سے وہ گھر کی دیواریں اچھی طرح سے صاف نہیں ہو پاتی ہیں۔ آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں گھروں کی دیواروں کو صاف کرنے ایسا شاندار نسخہ جو جلد سے جلد گھر کی دیواروں پر جمی ہوئی میل کو صاف کرسکتا ہے۔

ٹپس:

٭ ٹوتھ پیسٹ، مایونیز اور سرکے کو اچھی طرح پھینٹ لیں اور دیواروں پر لگائیں، ساتھ ہی کپڑے کی مدد سے رگڑیں۔

٭ پھر ایک لیموں کو کاٹ کر دو ٹکڑے کریں، اس پر بیکنگ سوڈا ڈالیں اور دیوار پر رگڑی۔

٭ ان دونوں ٹپس کے استعمال کے بعد آپ کی دیواریں صاف اور شفاف ہو جائیں گی۔ بچوں کے لگائے ہوئے پینسل کلر اور گندے ہاتھوں کے نشانات بھی بالکل صاف ہو جائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Ghar Ki Diwaron Ko Saaf Karne Ka Tarika

Ghar Ki Diwaron Ko Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Ghar Ki Diwaron Ko Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.