گرمیوں میں اپنے گھر کو ٹھنڈا رکھنا چاہتے ہیں تو یہ 5 آسان طریقے ضرور جان لیں

image

گرمیوں کا موسم شروع ہوگیا ہے۔ دن نکلتے ہی سورج کی تیز دھوپ اور روشنی آنکھوں میں چبھنے لگتی ہے اور جسم میں تو کانٹے لگنے لگتے ہیں۔ جوں ہی دوپہر کے 12 بجتے ہیں گھر کی دیواروں سے نکلنے والی تپش سے مزید گرمی لگنے لگتی ہے۔

لیکن ہر کسی کے گھر میں اے سی میسر نہیں ہوتا ہے۔ ایسے میں اگر ہم آپ کو کچھ آسان اور سستی ٹپس بتادیں جو گھروں سے گرمی کو بھگائے تو اس سے اچھی اپ کے لئے کوئی بھی دوسری بات نہیں ہو سکتی ہے کہ گرمی بھی نہ لگے اور خرچہ بھی نہ ہو۔

ٹپس:

٭ گھروں سے گرمی بھگانے کے لئے دن بھر گھر کے پردے نہ کھولیں، نہ پردے کھلیں گے اور نہ ہی دھوپ اندر آئے گی، البتہ کھڑکیوں کو ضرور کھول لیں تاکہ دم نہ گھٹے۔

٭ گھر میں ہرے دھنیے کا پودا کسی بھی پلاسٹک کی بوتل میں لگالیں اس سے گھر ٹھنڈا رہتا ہے اور گرمی کا احساس زیادہ نہیں ہوتا۔

٭ اپنے گھروں کے دروزاوں کے نیچے گیلا کپڑا رکھ لیں تاکہ فرش ٹھنڈا رہے۔

٭ گرمی میں دوپہر کے کھانے میں لوکی کا رائتہ استعمال کریں اس سے جسم کو ٹھنڈک ملتی رہے گی۔

٭ ایک جگ بھر کر پودینے اور سونف کا جوس بنا لیں اور جب بھی پانی پیئیں، اس جوس کو بھی پی لیں، اس سے ڈی ہائیڈریشن بھی نہیں ہوگی اور گھر میں سکون سے رہیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Ghar Ki Garmi Kam Karne Ka Tarika

Ghar Ki Garmi Kam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Ghar Ki Garmi Kam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.