ڈسپرین کے ایک گولی سے کریں گھر کی صفائی۔۔ جانیں اس سے صفائی کے 4 ایسے طریقے جو گھر کو چمکانے کے ساتھ ساتھ آپ کو حیران بھی کردیں گے

image

ڈسپرین سر درد سے لے کر بخار اور درد کو ختم کرنے کے لئے استعمال کی جانے والی ایک عام گولی ہے جس کو سب ہی مزے سے کھا لیتے ہیں کیونکہ یہ کڑوی نہیں ہوتی اور پانی میں گھول کر اکثر بچے بھی اس کو پی جاتے ہیں۔ مگر یہ صرف صحت کے حوالے سے ہی مددگار نہیں ہوتی بلکہ گھر کی صفائی و کلیننگ میں بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ دراصل ڈسپرین کی گولیوں میں (Salicylic acid) سیلیسیلک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو اس کے کارآمد ہونے کی بڑی وجہ ہے۔ آج ہم آپ کو ڈسپرین کی گولی سے گھر کی صفائی کے چند آسان نسخے بتاتے ہیں جو واقعی کارآمد بھی ہیں اور کم وقت میں اچھی صفائی کے سستے ٹانک بھی ثابت ہوں گے۔

ٹپس:

دیواروں کی سیلن:

دیواروں پر اکثر سیلن پڑ جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ خراب ہوجاتی ہیں اور ان کا رنگ جھڑنے لگتا ہے۔ ڈسپرین کی چند گولیوں کو پیس لیں اور سیلن والی جگہ پر اس کا پاؤڈر لگا کر چھوڑ دیں اور ایک سے دو گھنٹے بعد کپڑے سے صاف کرلیں یہ سیلن ختم کرنے کا ایک آسان نسخہ ہے مگر مکمل رزلٹ کے لئے اس طریقے کو روزانہ استعمال کریں۔

باتھ روم کی صفائی:

باتھ روم کی صفائی کرنے میں بھی یہی ڈسپرین آپ کی مدد کرتی ہے۔ایک بالٹی میں نیم گرم پانی ڈالیں اور اس میں ڈسپرین کی گولی کو گھول لیں اور ذرا سا واشنگ پاؤڈر ڈالیں اور مکس کرکے اچھی طرح باتھ روم رگڑ کر دھولیں۔ اس سے کم وقت میں آپ کا باتھ روم چمک کر صاف ہوجائے گا۔

داغوں کی صفائی:

گھر کے کونوں یا کیبنٹس پر لگے داغوں کو صاف کرنے کے لئے ایک گولی ڈسپرین آپ کی مدد کرسکتی ہے۔ جس جگہ داغ ہیں اس کو گولی کی مدد سے رگڑیں اور پھر اس کو پانی سے دھولیں۔اور اگر اس سے صاف نہ ہو تو ایک گلاس پانی میں ڈسپرین ڈالیں اور اس میں آدھا چمچ بیکنگ پاؤڈر ڈال لیں اور اس کو داغوں پر لگا کر صاف کریں ۔ یہ بھی صفائی کے لئے بہت مفید ہے۔

کچن کی دیواروں پر تیل:

کچن کی دیواروں پر تیل کی چھینٹیں لگنے کی وجہ سے گندگی جلد آجاتی ہے اور دھول چپک جاتی ہے اس کو ختم کرنے کے لئے بھی آپ ڈسپرین کے پانی سے صاف کریں، تیل جلد ہی نکل جائے گا اور آپ کا کچن چمک جائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Ghar Ki Safai Ka Tarika

Ghar Ki Safai Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Ghar Ki Safai Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.