گھر چھوٹا اب کوئی مسئلہ نہیں ، کم خرچ میں چھوٹے گھر سجائیں اور بنائیں خوبصورت

image
گھر کی سجاوٹ کا سامان کم پیسوں میں کیسے؟

گھر کا کوئی بھی حصہ ہو آپ اسکی سجاوٹ کے لیے چیزیں خریدنے کے لیے بچت بازار کا رخ کرسکتی ہیں کیونکہ وہاں آپ کو کچن، بیڈ روم، ڈرائنگ روم، ڈائننگ ایریا یا پھر گھر کا کوئی بھی حصہ ہو اسکی سجاوٹ کے لیے کم پیسوں میں ہر طرح کی چیزیں آرام سے مل سکتی ہے۔

ہر عورت ہی گھر کو نئے نئے انداز اور کم خرچ کے ذریعے سجانا چاہتی ہے تاکہ گھر خوبصورت لگے اور گھر کے افراد کے ساتھ ساتھ مہمانوں کو بھی متاثر کرسکیں۔ آج یہاں ہم آپکو بھی گھر کو سجانے کی کچھ ٹپس بتانے جارہے ہیں جو یقیناً آپ کے لیے کارآمد ثابت ہوں گی۔

کچن

کچن گھر کا وہ حصہ ہے جہاں خواتین کا آدھا دن گزر جاتا ہے۔ پاکستان میں اکثر گھروں میں کچن چھوٹے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اس کی سجاوٹ تھوڑی مشکل ہوتی ہے ۔ اگر آپ کا کچن بھی چھوٹا ہے تو آپ کوشش کریں کہ کچن کاؤنٹر پر چیزوں کا ڈھیر نہ لگائیں اور ان چیزوں کو کچن کیبنٹ یا کسی بکس میں رکھیں تاکہ چیزیں سمٹی رہیں اور کچن خالی لگے۔ اس کے علاوہ کچن میں ایک جیسے اور خوبصورت جار کا استعمال کریں اور کچن میں موجود کھڑکی کی طرف گلدان وغیرہ سجا دیں۔ مزید سجاوٹ کے لیے نقلی رنگ برنگی پھل اور سبزیاں جگہ جگہ پر لگا دیں ۔

بیڈ روم

پاکستان میں چھوٹے گھروں کی تعداد زیادہ ہے۔ جس کے باعث ہیڈ روم بھی چھوٹے ہی ہوتے ہیں۔ اس لیے کوشش کریں کہ روم میں فرنیچر زیادہ بڑے اور پھیلے ہوئے نہیں رکھیں اور جتنا ممکن ہو سمٹے ہوئے فرنیچر کا انتخاب کریں اور کم سامان رکھیں تاکہ کمرہ صاف لگے۔

  • * بیڈ کی عقبی دیوار یا کسی بھی دیوار پر فریم وغیرہ لگائیں جس سے کمرہ اچھا لگے۔

  • * سادے اور خوشگوار رنگوں کے پردوں کا  انتخاب کریں۔

  • * فرنیچر خراب ہونے کی صورت میں پالش یا پینٹ کرلیں تاکہ دوبارہ نئے جیسا ہوجائے۔

ڈرائنگ روم

ڈرائنگ روم گھر کا وہ حصہ ہوتا ہے جہاں سے لوگ آُپکی شخصیت کا اندازہ لگاتے ہیں اس لیے کوشش کریں گھر کے اس حصے کو ہمیشہ صاف رکھیں اور ڈرائنگ روم کی دیواروں کے رنگ کا چناؤ ایسا کریں کہ وہ ماحول کو خوبصورت بنائے ساتھ ہی صوفوں، پردوں اور قالین کے خوبصورت ڈیزائن کا انتخاب کر کے بھی ڈرائنگ روم کو دلکش بنا سکتی ہیں ساتھ ہی ڈرائنگ روم کی کھڑکی کی طرف کچھ رنگین پھولوں سے آراستہ گلدان کو بھی سجا سکتی ہیں اور چھوٹے موٹے شوپیس بھی سجائیں جوکہ کسی بھی دکان سے مل جاتے ہیں-

ڈائننگ ایریا

آج کل پاکستان میں موجود گھروں کو کچھ یوں ڈیزائن کیا جارہا ہے کہ ڈائننگ اییار اور ٹی وی لاؤنچ ساتھ ہی ہوتا ہے۔ اس لیے ڈائننگ ایریا میں ٹی وی بھی رکھی جاتی ہے۔ ڈائننگ ایریا یوں سجائیں کہ پرسکون جگہ لگے جہاں سب بیٹھ کر ساتھ کھانے کا لطف لے سکیں اس کے لیے لکڑی کے ڈائننگ ٹیبل کا انتخاب کریں کیونکہ اگر یہ خراب بھی ہوجائے تو اس کو گھر میں دوبارہ پالش اور پینٹ کر کے کارآمد بنایا جاسکتا ہے ساتھ ہی ڈائننگ ایریا کو پُر رونق بنانے کے لیے دیواروں پر خوبصورت ڈیزائن کے وال پیپر لگائیں ۔

You May Also Like :
مزید

Ghar Ko Kam Paise Me Sajane Ka Tarika

Ghar Ko Kam Paise Me Sajane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Ghar Ko Kam Paise Me Sajane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.