اب ٹھنڈ سے بچنے کے لیے ہیٹر کی ضرورت نہیں پڑے گی۔۔۔ گھر کو ٹھنڈ سے محفوظ رکھنے کے لئے یہ سستا طریقہ اپنائیں

image

پاکستان کا درجہ حرارت تیزی سے بدل رہا ہے، کہیں سردی اتنی زیادہ ہے کہ خون جما رہی ہے اور کہیں یہ سردی لوگوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر رہی ہے۔ لوگوں کو گھر سے باہر تو ٹھنڈ لگتی ہے مگر گھر کے اندر زیادہ لگتی ہے۔

اور اگر آپ کو بھی زیادہ ٹھنڈ لگتی ہے یا اپنے بچوں کو اس خطرناک سردی سے بچانا چاہتے ہیں تو صرف ببل ریپ کا استعمال کریں اور اس آسان سی ٹپ کو استعمال کرکے سردی سے بچیں۔

ٹپ:

٭ آپ کے گھر میں جتنی کھڑکیاں اور دروازے ہیں ان کی پیمائش کرلیں کہ وہ کتنے انچ یا فٹ کے ہیں۔

٭ اس کے بعد اتنی ہی پیمائش کا ببل رپ کا پیس کاٹیں۔

٭ یعنی اگر آپ کی کھڑکی 2 فٹ 2 انچ کی ہے تو ببل ریپ کا اتنا ہی ٹکڑا کاٹ لیں۔

٭ پھر اس ٹکڑے کو کھڑکی یا دروازے پر چپکائیں، جس کے لئے آپ ببل ریپ کے پلین حصے کو شیشوں یا لکڑی پر چپکا دیں۔

٭ اب ان ببلز ریپ پر پانی کا سپرے کرلیں اور جیسے ہی یہ نکلنے لگیں ان پر ہلکا سا پانی کا سپرے کرلیں اور چاہیں تو ٹیپ کی مدد سے اس کو چپکا لیں ۔

٭ اب دن ہو یا رات آپ کو ٹھنڈ کم محسوس ہوگی ۔

وجہ

٭ اس کی وجہ یہ ہے کہ ببل ریپ اپنے اندر ہوا کو جذب کرلیتا ہے اور موسمیاتی اثرات ان ببلز (غباروں کے اندر جذب) ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے اندر کے ماحول میں باہر کے درجہ حرارت سے قدرے گرمائش پیدا ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 1979 سے یہ ٹپ بہت سرد ممالک کے گھروں اور چھوٹی صنعتوں میں استعمال کی جاتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Ghar Ko Thand Se Mehfooz Rakhne Ka Tarika

Ghar Ko Thand Se Mehfooz Rakhne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Ghar Ko Thand Se Mehfooz Rakhne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.