سردیوں میں ہیٹر کا استعمال یقینا ہر گھر میں کیا جاتا ہے تاکہ سردی کی شدت میں کمی لائی جاسکے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو مہنگا ہونے کے باعث ہیٹر نہیں خرید سکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو گھر پر ہیٹر بنانا بتائیں گے جو نہ صرف بازاری ہیٹر کا خرچہ بچائے گا بلکہ گیس یا بجلی کا خرچہ بھی نہیں ہوگا اور یہ خطرناک بھی نہیں ہوگا۔
پہلا طریقہ
۔ پودوں کے لیے استعمال ہونے والا مٹی کا گملا اور ایک پیالہ لیں۔
۔پیالے میں موم بتی سجالیں اور جلا لیں اور گملے کو اس کے اوپر الٹ کر رکھ دیں۔ پیالہ نہ ہوتو جو طریقہ تصویر میں دکھایا گیا ہے وہ بھی کرسکتے ہیں۔
دوسرا طریقہ
۔ کئی علاقے ایسے ہوتے ہیں جہاں سردی کی شدت زیادہ ہوتی ہے وہاں آپ موم بتی کی جگہ کوئلے کا استعمال کریں تو بہتر ہوگا۔
۔ اس کے لیے آپ مٹی کے پیالے میں جلے ہوئے کوئلے ڈال کر گملے کو الٹ کر اس کے اوپر رکھ دیں یا پھر جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے یہ طریقہ کار بھی اچھا ہے۔
۔ ہیٹر تیار ہے۔
۔ آپ اس کو کمرے میں کہیں بھی رکھ سکتی ہیں تاکہ سردی کی شدت میں کمی ہو اور یہ صحیح طرح سے کام کرسکے۔
تیسرا طریقہ
چاہیں تو اس کو خوبصورت انداز میں سجاکر گملے کے اسٹینڈ پر ڈرائینگ روم میں مہمانوں کے سامنے بھی رکھ سکتی ہیں جیسا کہ تصوریر میں دکھایا ہے۔
۔ یا پھر مٹی کے گلدان کو بھی اس مقصد کے لیے استعمال کیا جسکتا ہے لیکن اس کو سامنے سے کاٹ کر ڈیزائن کرنا پڑے گا جو مشکل نہیں اور بازار میں بھی ایسے گلدان آرام سے مل جاتے ہیں- بھر آپ اس میں کوئلے یا جلی ہوئی لکڑی ڈال کر اس کو استعمال کریں-
یہ آپ کے لیے فائر پلیس ہیٹر کا کام کرے گا جو گھر کی سجاوٹ کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں کمی کرنے میں بھی کارآمد ثابت ہوگا۔
لیکن کیا یہ ہیٹر واقعی کام کرے گا؟؟ یہ آپکو بہترین نتائج دے گا جیسا کہ نیچے تصویر میں بھی دکھایا گیا ہے۔