کپڑے دھونے کیلیئے بلیچ کا ستعمال تقریباً ہر گھر میں ہی ہوتا ہے لیکن اکثر خواتین کو بلیچ سے مسئلہ ہوتا ہے اور اس سے انکے ہاتھ خراب ہوجاتے ہیں یا پھر جلن شروع ہوجاتی ہے کیونکہ بازار کے بلیچ میں خطرناک کیمیکلز موجود ہوتے ہیں جو کہ حساس جلد والے افراد کیلیئے برداشت کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
اسلیئے آج ہم لائے ہیں آپ کیلیئے گھر میں بلیچ بنانے کا طریقہ جو کہ قدرتی اجزاء سے تیار ہوگا اور اسکا کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں ہے۔
قردتی اجزاء سے بلیچ بنائیں:
۔ ایک چوتھائی کپ لیموں کے رس کو ایک لیٹر پانی میں مکس کریں۔
۔ پھر گھر میں موجود سرف کو اس پانی میں ملا کر اس سے کپڑے دھوئیں۔
یہ ہوم میڈ قدرتی بلیج آپ کے سفید کپڑوں کو نئے جیسا کردے گا۔ .
۔ اس سے کپڑوں میں نئی چمک پیدا ہوگی۔
۔ لیموں تیزابی صلاحیت رکھتا ہے جس کی وجہ ضدی داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں۔
۔ اگر چاہیں تو بیکنگ سوڈا بھی اس میں شامل کر سکتے ہیں اس سے بھی کپڑے صاف ہوجاتے ہیں۔
نیچے دی گئی تصویر میں موجود چاروں چیزوں کو آپس میں ملا کر بھی آپ گھر میں بلیچ بنا سکتے ہیں۔
