عرب میں خواتین گھر میں بلیچ کیسے کرتی ہیں؟ گھر بیٹھے صرف تین اجزاء سے بلیچ کرنے کا آسان طریقہ

image
خواتین کے لئے اپنے حسن کو نکھارنا ، سنوارنا اور اپنا خیال رکھنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ کھانا کھانا یا سانس لینا ۔ لیکن اب جوں جوں خواتین اور لڑکیوں میں اپنا خیال رکھنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اسی طرح شہر میں بیوٹی پارلرز کا جال بچھتا چلا جارہا ہے۔ ان بیوٹی پارلرز میں یوں تو خواتین کی خوبصورتی بڑھانے کے سارے انتظام موجود ہوتے ہیں لیکن ان سب کی ادائیگی میں جیبیں خالی ہو جاتی ہیں۔ ایسے میں خواتین یہ چاہتی ہیں کہ گھر میں ہی کچھ ایسے ٹوٹکے اور گھریلو نسخے مل جائیں جن سے وہ بغیر کسی بڑے خرچے کے اپنے حسن کا خیال رکھ سکیں اور وہ بھی اپنی پسندیدہ سیلیبرٹیز کی طرح نظر آئیں جن کو دیکھ کر وہ بھی ان کی طرح دکھنا چاہتی ہیں۔

یہاں ہم آپ کی ان ہی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کے لئے گھر بیٹھے بغیر کسی سائڈ ایفیکٹس اور بغیر کسی مہنگی چیز کے استعمال کے بلیچ کرنے کا آسان اور سستا نسخہ لے کر آئے ہیں، عرب میں خواتین اس طریقے سے گھر میں بلیچ کرتی ہیں ۔ آپ بھی اس طریقے کوآزمائیں اور بہترین رزلٹ پائیں۔

1 بلیچ کا طریقہ:

صابن(بیوٹی سوپ) 4 کھانے کے چمچ

کوکا کولا آدھا کپ

سیب کا سرکہ 1 کھانے کا چمچ

صابن کو کدوکش کر لیں اور ایک پین میں ڈال دیں اب اس میں کوکا کولا بھی ملالیں ۔

دونوں چیزوں کواس وقت تک پکائیں جب تک یہ گاڑھا نہ ہوجائے ۔

ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں سیب کا سرکہ ایک کھانے کا چمچ ڈال دیں۔

اب اس کو اچھی طرح مکس کر کے جہاں بلیچ کرنا ہو لگا لیں، چہرے پر لگانے سے گریز کریں۔ ہاتھ پاؤں کے لئے بہترین ہے۔

اب اس کو 30 سے 40 منٹ لگا کر رکھیں ،پھر رگڑ کر پانی سے صاٖف کر لیں۔ آپ کو اس کا بالکل ویسا ہی رزلٹ ملے گا جیسا پارلر سے بلیچ کرنے کا آتا ہے۔

2 بلیچ کا طریقہ:

کارن فلور 1 کھانے کا چمچ

ملک پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ

انڈے کی زردی 1 عدد

کوکا کولا 2 کھانے کے چمچ

ان سب چیزوں کو مکس کر لیں اور بلیچ کرنے والی جگہ پر لگالیں ۔ چہرے پر نہ لگائیں۔

آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں، پھرہلکا سا پانی لگا کر رگڑ لیں اور پھر دھو لیں۔ بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Ghar Mein Bleach Kaise Kare

Ghar Mein Bleach Kaise Kare - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Ghar Mein Bleach Kaise Kare. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.