گھر میں لال بیگ کا ہونا ایک عام بات ہے اکثر گھروں میں لال بیگوں کے ساتھ ان کے بچے بھی ہوتے ہیں جو رات بھر تو گھر میں ایسے دندناتے گھومتے ہیں جیسے گھر ان کی ملکیت ہو۔ دن میں ذرا سی کھانے کی کوی چیز گر جائے تو دیکھیں چیونٹیوں اور مکھیوں کے ساتھ یہ بھی ایسے پہنچ جاتے ہیں جیسے بن بلائے مہمان دعوت پر آگئے ہوں۔ آپ بھی ان مسئال سے دو چار ہوں گی تو اب جانیے ان لال بیگوں کو گھر سے کیسے بھگایا جائے۔
ٹپ:
٭ دیواروں اور کونوں پر بیکنگ سوڈا ڈال کر چھوڑ دیں اس سے بھی یہ لال بیگ بھاگتے ہیں۔
٭ ایک بوتل میں پھٹکری کا پاؤڈر لیں اور اس میں کالی مرچ کا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب بازار سے ہایڈروکلورک ایسڈ لے آئیں لیکن لیکوئیڈ یعنی پانی والا لیجیے۔ ان تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کرکے گھر میں سپرے کریں یا جہاں زیادہ لال بیگ نظر آتے ہیں وہاں کردیں۔

٭
1 لیٹر پانی میں لہسن کی پوتھی، 1 چائے کا چمچ سرخ مرچ اور 1 پیاز کا پیسٹ شامل کردیں۔ ایک گھنٹے کے بعد میں 1 چائے کا چمچ لیکوئیڈ صابن ڈال دیں۔ اس لیکیوئیڈ کو ایسی تمام جگہوں پر ڈالیں جہاں لال بیگ بہت زیادہ ہوں۔ یوں یہ ساری حشرات بھاگ جائیں گیں۔