گیس نہیں آتی یا کم کم آتی ہے ۔۔ اب خود اپنے گھر کے گیس کے پریشر کو تیز کریں جانیں سردیوں میں کم گیس پریشر کا آسان اور سستا حل

image

گیس کی لوڈشیڈنگ سب سے زیادہ سردی میں ہوتی ہے، یہ پاکستانی خواتین کے لیے سب سے بڑی مشکل ہے کیونکہ بچے بھوکے پیٹ جاتے ہیں یا تو رات دیر کو اٹھ کر ان کیلئے کھانا بنا کر رکھیں، مگر گرم کرنے کے لیے بھی گیس نہیں ہوتی۔ گیس کی اس لوڈشیڈنگ سے ہم لوگ ہر سال ہی پریشان رہتے ہیں کیونکہ پریشر کم سے کم کر دیا جاتا ہے۔ جب گیس آ بھی رہی ہوتی ہے تو وہ اس قابل نہیں ہوتی کہ جلدی سے ایک کپ چائے ہی تیار کرلی جائے۔ گیس پریشر بڑھانے کے اگر آپ بھی پریشان ہیں تو ابھی اپنے گیس میٹر کے نیچے لگے ہوئے ریگولیٹر کو نکالیں اور اس کی صفائی بتائے گئے طریقے سے کریں یا کاریگر سے کروالیں، یوں گیس پریشر بھی بڑھے گا اور گیس کے بل میں اضافی یونٹس کا بھی اضافہ نہیں ہوگا۔

ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:

اگر آپ گیس کا پریشر بڑھانے والا کمپریسر لگانے کا سوچ رہے ہیں تو یہ کام ہر گز نہ کریں کیونکہ اس کے فائدے ہی نہیں بلکہ کئی نقصانات بھی ہیں اور یہ قانونی طور پرگھروں میں لگانا منع بھی کیا جاتا ہے۔ ملکی قانون کے مطابق ایک قابل سزا اور قابل جرمانہ جرم ہے جس کی سزا ایک سے تین سال تک قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے۔ کمپریسر جس میں گیس کو بہت پریشر سے جمع کیا جاتا ہے اگر اس کا استعمال بروقت نہ کیا جائے تو اس صورت میں یہ پھٹ بھی سکتا ہے- جس کی شدت کسی بھی بم کی طرح ہوتی ہے اور دوسری طرف چونکہ اس میں جمع شدہ گیس فوراً آگ پکڑ سکتی ہے اس وجہ سے اس کے پھٹنے کی صورت میں ہونے والا نقصان بہت بڑا بھی ہو سکتا ہے-

You May Also Like :
مزید

Ghar Mein Gas Pressure Badhane Ki Tip

Ghar Mein Gas Pressure Badhane Ki Tip - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Ghar Mein Gas Pressure Badhane Ki Tip. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.