گھر میں جگہ نہیں تو کیا سامان پھینک دیں؟ سامان رکھنے کے ایسے طریقے جن سے چھوٹا گھر بھی بڑا لگے

image

شہروں میں زیادہ تر لوگ اب فلیٹس میں رہتے ہیں جس میں ایک بڑا مسئلہ سامان رکھنا بھی ہوتا ہے۔ جگہ کی کمی اور سامان کی بھرمار کی وجہ سے گھر کے افراد تنگ پڑجاتے ہیں بلکہ اکثر تو صرف ضرورت کے سامان سے ہی فلیٹ تو کیا گھر بھی چھوٹا لگنے لگتا ہے۔ ایسے میں سمجھ نہیں آتا کہ کون سی چیز پھینکیں اور ضرورت کی چیزیں رکھنے کی جگہ کہاں سے لائیں۔ لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ “ہماری ویب“ نے آپ کے اس مسئلے کا جائزہ لیتے ہوئے ایسے طریقے ڈھونڈ لئے ہیں جس سے اب آپ کو اپنا قیمتی سامان پھینکنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور گھر بھی کشادہ لگے گا۔

اسٹینڈ یا جالی کا استعمال

یہ طریقہ خاص طور پر باورچی خانے میں جگہ بنانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کچن میں کتنے ہی بڑے کیبنٹس کیوں نا موجود ہوں۔ کینٹ کی سطح پر چیزیں رکھ دینے کے بعد جگہ نہیں بچتی۔ اس کا بہترین حل یہ ہے کہ کیبنٹس کے اندر اسٹینڈ یا جالیوں کا استعمال کریں جس سے ایک کے اوپر ایک چیزیں رکھنا ممکن ہو اور بوتلیں یا ڈبے ایک دوسرے سے ٹکرائیں بھی نہیں۔ یہ اسٹینڈ عام طور پر پلاسٹک کے بنے ہوتے ہیں اور بازار میں آسانی سے مل جاتے ہیں

چیزوں کو زیادہ سے زیادہ ہینگ کر کے رکھیں

ایک بہترین طریقہ جو پورے گھر میں استعمال ہوسکتا ہے وہ ہے کہ چیزوں کو ہینگ کیا جائے۔ اس کے لئے سب سے اچھی جگہ دروازے کے پیچھے والا حصہ ہے۔ دروازے کے پیچھے ہک نصب کرواکے کپڑوں کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء بھی شاپر یا پھر آرگنائزرز میں ڈال کر ہینگ کی اسکتی ہیں۔ الماری کے اندر بھی جیولری، ٹائی، دوپٹے اور اسی طرح کی چیزوں کو لٹکا کر رکھنے سے جگہ بنائی جاسکتی ہے۔ گھر کی چابیاں وغیرہ بھی دیوار پر ہک میں ہینگ کی جاسکتی ہیں جس سے ان کے کھونے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے

بستر کے نیچے اسٹوریج

جن کپڑوں کا موسم گزر چکا ہے انھیں بستر کے نیچے اسٹوریج کے ڈبوں یا زپ والے بیگز میں ڈال کر رکھا جاسکتا ہے۔ اسی طرح جوتے، اضافی تکیے اور گھر کی باقی اشیاء بھی اس جگہ اسٹور کی جاسکتی ہیں۔ بیڈ کے نیچے والے حصے میں بڑے بڑے دراز بنانا اس مقصد کے لئے ایک اچھا خیال ہے۔ اس طرح چیزوں پر دھول مٹی نہیں جمتی

سیڑھیوں کے نیچے

سیڑھی کے نیچے والا حصہ گھروں میں گندا یا بیکار چھوڑ دیا جاتا ہے جسے اگر مناسب طریقے سے استعمال کیا جائے تو یہ اسٹوریج کے لئے کافی اچھا رہتا ہے۔ یہاں بھی شیلف رکھے جاسکتے ہیں جہاں بچوں کے کھلونے، کتابیں اور جوتے وغیرہ رکھے جاسکتے ہیں

دیواروں کے کنارے

دیوار کے کارنر چیزیں رکھنے کے لئے پرفیکٹ جگہ ہیں۔ یہاں آپ چاہیں تو کتابیں بھی ترتیب سے رکھ سکتے ہیں اس کے علاوہ اگر آپ کو کسی چیز کی کلیکشن رکھنے کا شوق ہے تو اسے کسی جگہ ٹھونسنے کے بجائے ان کارنرز پر سجا کے رکھنے سے خوبصورتی میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ کارنر پر شیلف بنانے سے کمرہ تنگ نہیں لگتا اور کافی جگہ مل جاتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Ghar Sajane Ka Tarika

Ghar Sajane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Ghar Sajane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.