بارش کے موسم میں دیواروں اور فرنیچر پر دیمک لگ گئی ہے تو جانیں اس کو کیسے ختم کیا جائے؟ ایسا طریقہ جس سے فرنیچر خراب نہ ہو

image

بارشوں کے موسم میں جہاں کیڑے مکوڑے اور مکھیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے وہیں زمین کے اندر سے مزید حشرات نکل آتے ہیں اور اکثر دیواروں اور فرنیچر میں دیمک لگ جاتی ہے جس کی وجہ سے بہت نقصان ہوتا ہے اگر یہ مسئلہ آپ کے ساتھ بھی ہو رہا ہے اور گھر میں موجود مہنگا فرنیچر خراب ہو رہا ہے تو بس بتائے گئے طریقوں کو آپ بھی استعمال کیجیے تاکہ دیمک جیسی بلا کو گھر سے فارغ کرسکیں۔

ٹپس:

٭ ہائیڈروجن پرآکسائیڈ نامی کیمیکل آپ کو کسی بھی کیمیکل کی دکان سے بآسانی مل جائے گا اس کو سپرے بوتل میں ڈال دیں اور جس جگہ دیمک لگ گئی ہو اس کو سپرے کریں لیکن دھیان رہے کہ آپ اپنے ہاتھوں پر موٹے دستانے پہن لیں اور سر کو بھی ڈھانپ لیں تاکہ اس کیمیکل کا ذرا سا بھی چھینٹا آپ کے جسم پر نہ لگے۔

٭ دیمک کو ختم کرنے کے لیے بوریکس بھی فائدے مند ہے۔ ایک کپ پانی میں 5 سے 6 چمچ بوریکس پاؤڈر کا گاڑھا محلول بنائیں اور اس کو دیمک لگے حصے پر لگائیں اس طرح دیمک بھی ختم ہوگی اور دیوار بھی بالکل صاف ہو جائے گی۔

٭ نیم کا تیل اور تمباکو کے پاؤڈر کو اچھی طرح مکس کریں اور دیمک والے حصے پر لگادیں اس جگہ کو 1 گھنٹے کے لیے بند کردیں اور پھر اس کو بلیچنگ لیکوئیڈ سے سپرے کرکے صاف کر دیں۔ یوں آپ کی دیوار بھی صاف ہو جائے گی اور سارے جراثیم بھی نکل جائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Ghar Se Deemak Kaise Bhagaye

Ghar Se Deemak Kaise Bhagaye - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Ghar Se Deemak Kaise Bhagaye. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.