گرمی کے موسم میں ہنکھے کی ہوا تو بالکل محسوس ہی نہیں ہوتی۔ اتنی گرمی لگتی ہے کہ گھر سے باہر نکلنے کا بھی دل نہیں چاہتا۔ مگر گھر میں رہنا بھی مشکل لگتا ہے کیونکہ گھر کی دیواروں سے تپش اور دھوپ نکل رہی ہوتی ہے۔ ایسے میں ہر کوئی تو گھر میں اے سی نہیں لگا سکتا۔ ایسے میں گرمی سے بچنے کے کئی طریقے ہیں جن کو استعمال کرکے آپ بھی گھر میں اے سی جیسی ٹھنڈ پا سکتے ہیں۔ برفیلے پانی سے بھرا ایک برتن پنکھے کے سامنے رکھ دیں، برف سے جو ٹھنڈک اٹھے گی پنکھا اسے پورے کمرے میں پھیلائے گا جیسا کہ اے سی کرتا ہے۔ اگر آپ کے پاس برف نہیں تو صرف پانی سے بھرے برتن گھر کے مختلف حصوں میں رکھ کر بھی نمی حاصل کی جاسکتی ہے جس سے گھر تھوڑا ٹھنڈا ہوسکتا ہے۔
بستر پر بچھائی جانے والی چادروں کو کسی پلاسٹک میں رکھ کر فریج میں ٹھنڈی کرنے کے لیے رکھ دیں اور رات کو سونے سے قبل ان کو بستروں پر بچھا لیں تاکہ آپ کو اے سی جیسا ٹھنڈک والا بستر مل سکے۔ کپڑوں کو ہر گز گیلا نہ کریں اس سے آپ کو نقصان ہوسکتا ہے.
کپڑوں کو روز بدلیں اور کوشش کریں کہ ہلکے کپڑے گرمیوں میں پہنیں تاکہ کچھ بچت ہوسکے۔ اضافی کمروں کے دروازوں کو بند رکھیں تاکہ روشن دانوں سے جو بھی ہوا آئے وہ آپ کے استعمال میں آنے والے کمروں میں زیادہ محسوس کی جاسکے۔ پودینے کی چائے ہر وقت بنا کر رکھیں اور اس کو پی بھی لیں اور نہانے سے قبل اس کا سپرے کرلیں تاکہ جب نہائیں تو پودینے کا مینتھول آپ کو ٹھنڈک دے سکے۔
٭ گلاس فلیکس نامی ایک شیٹ آپ کو کسی بھی بڑی یا چھوٹی ہارڈویئر کی دکان پر آسانی سے مل جائے گی۔ اس کو خرید کر اپنے گھر کی کھڑکیوں پر لگالیں۔ یہ شیٹ سورج کی تپتی ہوئی دھوپ کو کمرے کے اندر آنے سے روکتی ہے اور اندر کا درجہ حرارت نارمل رکھتی ہے۔ جس سے بناء اے سی گھر بھی ٹھنڈا رہتا ہے اور تیز دھوپ سے بچت بھی ہو جاتی ہے۔
٭ اس کے علاوہ یہ طریقہ بھی بہت مؤثر ہے کہ آپ ٹھنڈک والا کیمیکل لے آئیں، یہ آپ کو کسی بھی کیمیکل شاپ پر آسانی سے مل جائے گا۔ سفید رنگ کا یہ پلاسٹ اف پیرس کی طرح کا کیمیکل گھر کی چھتوں پر لگانے سے ٹھنڈک ملتی ہے۔