اے سی کا خرچہ اب یقیناً ایک عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے بڑھتا ہوا بجلی کا بل دیکھ کر شاید ہی کسی کا اب اے سی چلانے کا دل چاہتا ہو ایسے میں گرمی کی تپش سے بچنے کے لئے کیا کریں؟ آج ہم آپ کو بتائیں گے 2 ایسے آسان طریقے جن کی مدد سے گھر کو اے سی کے بناء بھی ٹھنڈا رکھا جا سکتا ہے۔
آدھی بالٹی پانی لے لیں اس میں آدھا یا بالٹی کی گنجائش کے حساب سے چونا ڈال دیں، تھوڑی ہی دیر میں چونا ابلنا شروع ہو جائے گا، ایسے میں آپ دور ہٹ جائیں تاکہ وہ ابلتا ہوا چونا آپ کے اوپر نہ آجائے۔ تھوڑی دیر بعد جب چونا ابلنا بند ہو جائے تو اس کو ایک ڈنڈے کی مدد سے اچھی طرح مکس کر لیں ۔ اب اس میں ایکریلک ملائیں جتنا چونا ڈالا ہے اس کے حساب سے ہی ایکریلک ڈلے گا۔ ایکریلک آپ کو ہارڈ وئیر کی دکان سے بآسانی مل جائے گا۔ اب ان دونوں چیزوں کو مکس کر لیں ۔ ایکریلک اس لئے بھی ڈالنا ضروری ہے کیونکہ اگر خالی چونا ڈالا جائے گا تو بارش وغیرہ سے وہ دھل جائے گا ، ٹہرے گا نہیں لیکن اگر اس میں ایکریلک ڈال دیا جائے گا تو یہ چھت پر پکا ہو جائے گا اور صاف نہیں ہو گا دیرپا رہے گا۔ اب اس مکسچر کو چھت پر ڈالتے جائیں اور وائپر کی مدد سے ہلکے ہاتھ سے پھیلاتے جائیں۔ اسی طرح پوری چھت پر اس کی کوٹنگ کر دیں ، لیجیے آپ کی ٹھنڈی چھت تیار ہے۔ اس سے درجہ حرارت پر تقریباً 15 ڈگری کا فرق پڑ جاتا ہے۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ تھرماپول شیٹ کو اپنے کمرے کی چھت کے سائز کے حساب سے لیں، اس کو ٹکڑوں میں بانٹ لیں اور ایک شیپ کے فکسر کی مدد سے ان کو چسپاں کرلیں، آسانی کے لئے ویڈیو دی جارہی ہے ملاحظہ فرمائیں: