گھر میں مختلف قسم کے مسائل ہوتے ہیں، کبھی کوئی چیز ٹوٹ جاتی ہے تو کبھی کوئی چیز خراب پھر مچھروں کے موسم میں اگر پنکھا خراب ہو جائے یا پھر گلوب نہ جلے تو رات کی نیندیں بھی خراب ہو جاتی ہیں۔ اس لیے مچھروں کے خوفناک وار سے بچنے کے لیے آپ بھی اپنے گلوب کو بس بتائے گئے طریقے سے جلائیں اور رات بھر مچھروں کو کردیں بائے بائے۔ گلوب کا کلپ جو اس کے ڈبے میں ساتھ آتا ہے اس پر ہم گلوب لگا کر چھوڑ دیتے ہیں لیکن کب گلوب زمین پر گر جاتا ہے پتہ ہی نہیں چلتا ہے، لہٰذا اس کلپ کا استعمال کرنے سے اچھا ہے کہ آپ پیپر کلپ لیجیے جو پلاسٹک کا ہوتا ہے، ان دو کلپس کو آپس میں لگا کر اس پر گلوب رکھ دیجیے۔ ایسے آپ کا گلوب رات بھر جلتا رہے گا اور اگر آپ کے پاس ٹوٹے ہوئے گلوب کے ٹکڑے ہیں تو ان کو ایک ہی کلپ پر لگا کر رات بھر جلائیے یہ نہ تو گریں گے اور نہ ہی بھجیں گے۔
اگر واشنگ ویئر یا ریشمی کپڑے پہننے کے بعد آپ کے بھی جسم پر چپکتے ہیں تو ان کپڑوں کو استعمال سے قبل ایک جگ پانی میں ڈالیں، اس میں 1 چمچ میٹھا سوڈا اور سرکہ ڈال کر بھگو دیں۔ ان کپڑوں کو دھو کر استری کریں اور پہن لیں یوں یہ آپ کے جسم میں چپکیں گے نہیں۔
اگر آپ کو بھی رات بھر نیند نہیں آتی اور نیند کی گولیوں کے عادی ہوچکے ہیں تو رات سونے سے قبل خشخاش کے تیل سے مالش کریں اور سکون کی نیند پائیں۔ اس تیل میں ٹھنڈک پائی جاتی ہے جو دماغ کو سکون دیتی ہے۔