بیگ کی زِپ پھنس جائے یا فرنیچر پر نشان آ جائیں ۔۔ چند سائنسی گھریلو ٹوٹکے آزمائیں اپنی زندگی آسان بنائیں

image

خواتین کو گھروں کے کام کرتے ہوئے کئی چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے۔ اب مہنگے نسخوں کی بجائے چند تدابیر اختیار کرتے ہوئے آپ گھر کی صفائی اور دیگر مسائل میں مدد حاصل کرسکتی ہیں:

ٹوتھ پیسٹ اور فرنیچر کی خراشیں

اگر فرنیچر پر معمولی خراشیں ہیں لیکن بدنما لگ رہی ہیں تو ٹوتھ پیسٹ کی تھوڑی سی مقدار اس پر لگائیں۔ اب ٹوتھ پیسٹ کو انگلی کی مدد سے دائروں میں گھمائیں۔ یہاں تک کہ خراش غائب ہوجائیں گی آخر میں گیلا تولیہ پھیر کر اسے صاف کرلیجئے۔

مومی رنگ اور ہیئرڈرائیر

اگر بچوں نے مومی رنگوں (کرے یون) سے دیوار کو خراب کردیا ہے تو اس کا بہت آسان حل موجود ہے۔ یہ موم گرمی سے پگھل جاتا ہے۔ اس لیے رنگوں سے آلودہ دیوار پر ہیئرڈرائیر کی گرم ہوا پھینکیں اور اسے کپڑے سے صاف کرتی رہیں، کچھ ہی دیر میں کریون بالکل صاف ہوجائیں گے۔

بیگ کی زپ کیسے کھولیں

کپڑوں اور بیگ کی زپ اکثر پھنس جاتی ہے اور ٹس سے مس نہیں ہوتی۔ اس کا آسان حل یہ ہے کہ پوری زپ پر صابن پھیردیں یا پھر موم بتی کا موم گہرائی تک رگڑیں ۔ لیجئے زپ رواں ہوگئی اور آسانی سے کھولی اور بند کی جاسکتی ہے۔

گھریلو پینٹ کی بو اور پیاز

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کمرے میں رنگ و روغن کے بعد اس کے کیمیکل کی بو ایک عرصے تک محسوس کی جاسکتی ہے۔ یہ ناگوار بو بہت آسانی سے دور کی جاسکتی ہے۔ پیاز میں قدرتی طور پر یہ تاثیر ہوتی ہے کہ وہ درودیوار سے نکل کر کمرے میں گھومنے والی بو کو زائل کرتی ہے۔ جب جب کمرے سے باہر آئیں عین درمیان میں کچھ پیاز چھیل کر رکھدیں۔ کمرے کا دروازہ بند کردیں۔ ایک ہی روز میں پینٹ کی بو بھاگ جائے گی۔

شیشے پر پانی کی نشانات اور سرکہ

بارش کے بعد کھڑکیوں پر بہتے پانی کے نشانات رہ جاتےہیں۔ اس کا بہترین علاج سرکہ ہے۔ سرکہ لگانے سے یہ داغ فوری طور پر غائب ہوجاتے ہیں۔ عین یہی نسخہ عینک صاف کرنے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Gharelu Totkon Se Zindagi Asan Banayn

Gharelu Totkon Se Zindagi Asan Banayn - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Gharelu Totkon Se Zindagi Asan Banayn. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.