گھر میں دیسی گھی نکالنا کافی تھکا دینے والا کام ہے. اس عمل میں ایک تو مسلسل دھیان رکھنا پڑتا ہے ساتھ ہی ساتھ ڈھیروں برتن بھی گندے ہوجاتے ہیں. تو کیوں نہ آپ کی یہ مشکل آسان کردیں اور چٹکی بجاتے میں گھی نکالنے کا طریقہ آپ کو بتا دیا جائے.
چند دن پہلے سے دودھ کی بالائی اکھٹی کرنا شروع کردیں اور فریز کرلیں. جب گھی نکالنا ہو تو بالائی کو باہر نکال لیں. اس کو ایک پریشر ککر میں ڈال دیں اور ڈھکن لگا کر چولہا جلا دیں اور انتظار کریں کہ بالائی پک کر دودھ بن جائے.
اس وقت ککر کا ڈھکن کھولیں اور ایک سے ڈیڑھ چمچ لیموں کا رس دودھ میں ڈال کر چمش چلائیں. تھوڑی ہی دیر میں گھی الگ ہوجائے گا. جب گھی بالکل اچھی طرح الگ ہوجائے تو اسے چھان کر ٹھنڈا کرلیں.
لیجیے بنا کسی جھنجھٹ کے خالص دیسی گھی تیار ہے. آپ دودھ کے بچے ہوئے کھوئے سے کوئی مٹھائی بھی تیار کرسکتی ہیں.