فرنیچر کی پالش خراب ہو چکی ہے۔۔ تو اب بتائے گئے طریقے سے بنائیں گھر میں صرف 100 روپے میں سستی پالش اور جانیں اس کو استعمال کرنے کا آسان طریقہ

image

گھر کو سجانا سنوارنا عورت کا کام ہے، عورت ہی گھر کو صاف ستھرا رکھتی ہے، گھر کا خیال رکھنے میں مرد مددگار ضرور ہوتے ہیں لیکن اس کے خیال کی ساری ذمہ داری عورت نے ہی اٹھا ئی ہوتی ہے، کب کیا چیز آنی ہے کون سی چیز نکالنی ہے، کون سی چیز خریدنی ہے، کون سی چیز کم ہے ، گھر کے بجٹ کو اپنے حساب سے چلانا، بچت کرنا سب عورت کے ہی ہاتھ میں ہوتا ہے ۔ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ مرد ان معاملات میں مداخلت کریں ورنہ ہمارے یہاں عموماً مردوں نے ان معاملات کی ذمہ داری اپنی خواتین پر چھوڑی ہوئی ہوتی ہے۔

گھر میں اچانک کوئی تقریب ہو۔ ایسے میں گھر کی صفائی کے دوران آپ کو لگے کہ فرنیچر کی حالت تو خاصی بری ہے اس کی پالش خراب ہو چکی ہے تو ایسے میں اب کیا کیا جائے ، تقریب سر پہ ہے، اس کا خرچہ ہی بجٹ کو خراب کر رہا ہوتا ہے۔ ایسے میں ایک نئے خرچے کے لئے تیار ہونا بہت مشکل کام ہے۔ اب ایسے میں خاتونِ خانہ کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ کچھ ایسا طریقہ مل جائے کہ اس سے "ہینگ لگے نہ پھٹکری اور رنگ بھی چوکھا آئے" مطلب خرچہ بھی کم ہو اور کام بھی اچھا ہو جائے، ویسے تو اب بازار میں فرنیچر پالش کے لئے مختلف اسپرے بھی آگئے ہیں لیکن ان کی قیمت اچھی خاصی ہوتی ہے، اس کے علاوہ تیار پالش بھی ملتی ہے، لیکن اگر آپ یہ چاہتی ہیں کہ کم خرچے میں اچھا کام ہو جائے تو پھر یقیناً آپ کو ہمارے اس آسان طریقہ کار کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے آپ کو کچھ زیادہ نہیں صرف تین چیزوں کی ضرورت ہوگی۔

سرسوں کا تیل آدھی پیالی

سرکہ آدھی پیالی

تارپین کا تیل آدھی پیالی

سب سے پہلے تھوڑے سے گرم پانی میں سرف ڈال کر اس سے اپنے فرنیچر کی صفائی ، گرد وغبار وغیرہ صاف کر لیں۔ اس کے بعد اس کو کسی خشک کپڑے سے پونچھ لیں۔ اس کے بعد یہ تمام چیزیں (سرسوں کا تیل، سرکہ اور تارپین کا تیل) ایک اسپرے بوتل میں ڈالیں اور اچھی طرح ہلا کر مکس کر لیں۔ اب اس اسپرے سے فرنیچر پر اسپرے کرتے جائیں اور کسی کاٹن یا فلالین یا لینن کے کپڑے سے فرنیچرپر اس پالش کو پھیلا تے جائیں۔ تھوڑی سی محنت سے ہی آپ کا فرنیچر چمک جائے گا۔ اور نئے جیسا دِکھنے لگے گا۔ لیجئے آپ کے کم بجٹ میں اتنی بہترین پالش ہو گئی۔ اس کو اپنے گھر میں آزما کر دیکھ لیں۔

You May Also Like :
مزید

Ghr Mai Furniture Polish Ka Tarika

Ghr Mai Furniture Polish Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Ghr Mai Furniture Polish Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.