کیا آپ سے بھی گول گپے بازار کی طرح نہیں بنتے؟ تو اب اس ٹپ سے بنائیں وہی بازار والا ذائقہ گھر میں جس کو دیکھ کے منہ میں پانی آجائے اور کھاتے ہی مزہ دوبالا ہوجائے

image
گول گپے سامنے ہوں اور کوئی کھائے بغیر رہ جائے ایسا تو یو ہی نہیں سکتا۔ تو اب آپ بھی گھر میں مزے سے بنائیں چٹخارے دار گول گپے اس آسان سی ریسیپی کے ساتھ اور مرے لے کر کھائیں۔

طریقہ:

٭ ایک پیالے میں پاؤ املی بھگو کر رکھ دیں۔ ہری مرچیں، پودینہ، ہرا دھنیا، آلو، پیاز اور ٹماٹر دھو لیں۔ آلو اور چنے ابال کر الگ رکھ دیں۔

٭ ایک پیالہ سوجی، ایک پیالہ میدہ، ایک چٹکی میٹھا سوڈا اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر پانی سے آٹے کی طرح گوندھ لیں اور اس کے بعد کپڑے سے ڈھک دیں۔

٭ املی کی چٹنی بنانے کے لئے: املی کی چٹنی بنانے کے لئے املی کا گودا نکالیں، پیالے میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اس املی کے گودے کو اچھی طرح پکائیں اور اس میں حسبِ ذائقہ نمک، کالی مرچ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر اور چینی یا گُڑ کا پاؤڈر ڈال کر اتنا پکائیں کہ گاڑھا مرکب بن جائے اور اس کو ٹھنڈا کرلیں۔ لیجئیے تیار ہے املی کی چٹنی۔

٭ گول گپے کا پانی بنانے کے لئے: ایک چمچ زیرہ، کالی مرچ، ہرا دھنیا، پودینہ، لال پسی مرچ، ہری مرچ، ادرک، دھنیا پاؤڈر اور املی کا پانی ڈال کر اچھی طرح بلینڈر میں محلول بنالیں۔

٭ آٹے کے پیڑے بنائیں اور ایک پتلی سی روٹی گڑھ لیں پھر کسی گول ڈھکن کی مدد سے کاٹ کر کپڑے پر رکھتے جائیں۔

٭ کڑاہی میں تیل زیادہ ڈالیں اور گرم کرلیں اس کے بعد ایک ایک گول ٹکڑا آئل میں ڈالتے جائیں اور فرائی کرلیں۔

٭ ابلے آلو، چنے، لال مرچ اور کھٹی املی کی چٹنی ان گول گپوں کے اندر ڈال کر پیش کیجیے۔

ضروری ٹپس:

٭ آٹا گوندھنے کے بعد لازمی کسی کپڑے سے اس کو ڈھک دیں، اس سے یہ کرسپی ہوجائیں گے۔

٭ جب آپ ڈھکن کی مدد سے کاٹ لیں گول ٹکڑا اس کو کسی ہلکے گیلے کپڑے پر رکھیں تاکہ یہ خشک نہ ہوں۔

٭ فرائی کرتے وقت آئل زیادہ لیں اور ایک ایک کر کے فرائی کریں تاکہ آپس میں مل نہ جائیں۔

٭ پانی میں آپ چاہیں تو زردے کا رنگ ڈال سکتی ہیں۔

٭ ٹاٹری کا استعمال کرنے سے بہتر ہے آپ املی زیادہ استعمال کرلیں تاکہ گلا بھی خراب نہ ہو۔

You May Also Like :
مزید

Gol Gappay Banane Ka Tarika

Gol Gappay Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Gol Gappay Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.