بازار میں ملنے والے گول گپے میں کیا چیز ملائی جاتی ہے جس سے یہ خستہ بنتے ہیں؟ جانیں گھر میں بنانے کا راز

image

آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں گھر میں با آسانی کرسپی گول گپے بنانے کا آسان طریقہ جس سے آپ کر سکیں گے انہیں گھر میں ہی تیار جو سب کو اتنے پسند آئیں گے کہ منٹوں میں چٹ ہو جائیں گے تو چلیں اس کی ترکیب جان لیتے ہیں۔

اجزاء:

گول گپے کا آٹا بنانے کے لئے

ایک کپ سوجی

آدھا کپ میدہ

ایک چائے کا چمچ نمک

پانی حسبِ ضرورت

گول گپے کا پانی بنانے کے لئے

آدھا پاؤ املی کا پانی

آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ

آدھا چائے کا چمچ لال پسی مرچ

آدھا چائے کا چمچ کالا نمک

آدھا چائے کا چمچ امچور پاؤڈر

فلنگ کے لئے

ایک عدد باریک کٹی ہوئی پیاز

ایک عدد چکور ٹکڑوں میں کٹا ہوا آلو

ایک پیالی دہی

ایک کپ اُبلے ہوئے چھولے

گول گپے بنانے کی ترکیب

ایک پیالے میں ایک کپ سوجی اور آدھا کپ میدہ اور نمک شامل کر کے پانی سے آٹا گوندھ لیں آتا نرم نہ ہو اسے سخت گوندھیں، اب اس آٹے کو 10 منٹ کے لئے رکھ دیں پھر اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر پتلہ بیل لیں اور گول ٹیکیوں کی طرح انہیں کاٹ کر تیز گرم تیل میں فرائی کر لیں، اب ایک پیالے میں ملی کا پانی، کالا نمک، پسی لال مرچ، امچور پاؤڈڑ پسی کالی مرچ ڈال کر مکس کر لیں، اب گول گپے میں آلو، پیاز، دہی، چھولے ڈالیں اسے پانی میں بھگو کر اس میں پانی بھریں اور مزے لے کر کھائیں تیار ہیں بازار جیسے کرسپی گول گپے۔

You May Also Like :
مزید

Gol Gappe Banane Ki Tip

Gol Gappe Banane Ki Tip - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Gol Gappe Banane Ki Tip. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.