آپ لوگوں نے اکثر یہ ضرور سنا ہوگا کہ ' مرد کے دل کا راستہ پیٹ سے ہو کر گزرتا ہے ''۔ اور اگر پیٹ میں کھانا ہی ذائقہ دار نہ ہو تو موڈ خراب ہو جاتا ہے، کچھ تو ایسے بھی لوگ ہیں جن کو روٹی بلکل صحیح بنی ہوئی پسند آتی ہے، نہ کہیں سے ٹیڑھی نہ کہیں سے جلی ہوئی۔۔ بلکل صحیح سائز اور شکل کی بنی ہوئی روٹی کھانا پسند کرتے ہیں۔
خواتین اپنے طور پر پوری کوشش کرتی ہیں کہ ان کی روٹی گول گول بنے، نہ کہیں سے جلے اور نہ کہیں سے کچی رہے بلکے ذائقہ دار بنے جس کے لئے وہ چکلا بیلن اور ہاتھوں کا خوب استعمال کرتی ہیں۔
روٹی صحیح بنانے کے چکر میں ان کا وقت بھی بہت زیادہ لگ جاتا ہے اور بعض اوقات روٹی ٹھیک سے بنتی بھی نہیں ہے۔
آج ہماری ویب وومن کارنر سے جانیئے کہ کیسے آپ روٹی کو بلکل صحیح اور اچھی شیپ میں تیار کر سکتی ہیں وہ بھی بہت ہی جلدی۔ آج کل چونکہ کچن گیجٹس مارکیٹ میں بہت زیادہ آ گئے ہیں تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں صرف یہ چیز لے آئیں اور روٹیوں کو بلکل ایک جیسا بنائیں۔
روٹی شیپر:
٭ روٹی شیپر ایک ایسا گیجٹ ہے جو آپ کی روٹی کی شیپ کو بلکل گول بنا دیتا ہے بس آپ پیڑا بنا کر اس کے درمیان میں رکھ کر اس کے درمیان سے زور دیں لیجیئے پیڑا بلکل گول بن کر تیار ہو جائے گا۔
روٹی میکر:
٭ اب روٹی میکر تو بلکل کمال کا گیجٹ ہے اس میں آپ بس پیڑا رکھیں اور بٹن آن کردیں۔ لیجیئے روٹی بھی بن کر باہر آ جائے گی وہ بھی پھولی پھولی گول گول سی۔