سحری کے لئے اکثر خواتین آٹا رات میں ہی گوندھ کر رکھ لیتی ہیں تاکہ سحری میں دیر نہ ہو اور سب لوگوں کو سحری وقت پر کروا دیں۔
لیکن پہلے سے گوندھا ہوا آٹا خشک اور کالا ہوجاتا ہے تو بس کریں یہ آسان سا کام اور آٹے کو بنائیں بالکل تازہ اور محفوظ۔۔
ٹپ:
٭ آٹا گوندھنے کے بعد اس پر ہلکا سا آئل کا ہاتھ پھیر دیں۔
٭ پھر کسی نم کپڑے سے اس کو ڈھک کر فریج میں رکھ دیں۔
٭ اس آسان سی ترکیب سے آپ کا آٹا بھی خشک نہیں ہوگا اور روٹی بھی نرم ملائم اور مزیدار بنے گی۔