گوشت بغیر فریج کے محفوظ کرنے کا طریقہ
گوشت میں نمک ڈال کر آدھا پانی ڈال کرجوش دے لیں۔ 24 گھنٹے کے بعد پھر ایک بار گرم کرلیں۔ اس طرح کرنے سے گوشت تین چار دن تک بغیر فریج کے رکھا جاسکتا ہے یا گوشت کے ٹکڑے کرکے نمک سرکہ لگائیں پھر چھری اور کانٹے سے گہرے کٹ لگا کر انہیں ہلکا سا تیل لگا کر رکھیں۔ اس سے گوشت پر جو پپڑی سی جم جاتی ہے ۔ وہ دوبارہ نہیں جمے گی ۔ اور اس طریقے سے گوشت تین چار دن تک بغیر فریج کے رکھا جاسکتا ہے ۔