عیدِ قرباں کے بعد دعوتوں کا سیزن شروع ہو جاتا ہے اور اکثر لوگوں کا دھیان کھانے پینے کی چیزوں میں ہوتا ہے۔ مرد حضرات کھانے کا سوچتے ہیں اور خواتین منفرد کھانے بنانے کا سوچتی ہیں۔ آج اگر آپ کے بھی گھر پر بھی مہمان آرہے ہیں، وقت کم ہے اور گوشت جلدی گلانے کی فکر ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم آپ کو یہاں بتا رہے ہیں ایک ایسی ذائقہ دار ڈش جس سے گوشت بھی منٹوں میں گلے گا اور آپ کا کھانا بھی اتنا ذائقہ دار بنے گا کہ سب پوچھیں گے ریسیپی کیا ہے؟
یہ ریسیپی ایران اور سعودی عرب میں بھی بڑے شوق سے بنائی جاتی ہے اور یہاں یہ مہنگے ترین پیسوں میں بکتی ہے۔ لیکن اب یہ بنے گی آپ کے اپنے گھر میں، تو دعوت کا مزہ بھی ڈبل اور کھانے کا لطف بھی دوبالا ہو جائے گا۔
گوشت گلانے کے لیے کیا کریں؟
٭ کسی بھی قسم کے گوشت کو پکانے سے قبل دھوئیں اور فوری ابلتے ہوئے پانی میں ڈال دیں اور ڈھکن ڈھک دیں تاکہ گوشت ہلکا ابل بھی جائے اور اس میں کسی قسم کی کوئی مہک بھی نہ رہے۔
٭ ایک پیالی میں دہی، 3 چمچ ٹماٹر کا پیسٹ، 2 چمچ پپیتے کا پیسٹ، 2 چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ، 2 چمچ گوشت گلانے والا مصالحہ، 1 چمچ دھنیا، 1 چمچ ہلدی، 1 چمچ پسی لال مرچ، 2 چمچ نمک یا حسبِ ضرورت، آدھا چمچ جائفل اور جاوتری کا پاؤڈر اور آدھا چمچ آئل ڈال کر اچھی طرح اس پیسٹ کو مکس کریں۔

٭ 20 منٹ گوشت کو پکانے کے بعد اس کو ہاتھ سے اچھی طرح دبائیں اور پھر بنائے گئے مصالحے میں اچھی طرح میرینیٹ کردیں۔
٭ اس مصالحے میں چونکہ سب کچھ شامل ہے یہاں تک کہ پپیتا اور گوشت گلانے والا مصالحہ ایک ساتھ دہی میں مکس کیا گیا ہے یوں آپ کا گوشت کسی بھی قسم کا ہو جلدی گل بھی جائے گا اور جب آپ اس میں مزید مصالحے شامل کریں گے تو اس کی لذت میں خوب اضافہ ہو جائے گا۔
ریسیپی:
٭ ایک عدد بکرے کی ران لے لیں، اس کو دھو کر اس میں ایک پیالی میں دہی، 3 چمچ ٹماٹر کا پیسٹ، 2 چمچ پپیتے کا پیسٹ، 2 چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ، 2 چمچ گوشت گلانے والا مصالحہ، 1 چمچ دھنیا، 1 چمچ ہلدی، 1 چمچ پسی لال مرچ، 2 چمچ نمک یا حسبِ ضرورت، آدھا چمچ جائفل اور جاوتری کا پاؤڈر، 3 چمچ سرکہ، 2 لیموؤں کا رس اور 1 انڈہ مکس کرکے لگائیے
اور 20 منٹ ڈھکن ڈھک کر رکھ دیں۔ اس کے بعد آپ اس کو آئل میں فرائی کرلیں۔ لیجیے سعودیہ کا ذائقہ دار مٹن روسٹ بن کر تیار ہے۔