عیدِ قرباں کی آمد آمد ہے۔ ہر طرف گائے بکروں کی آؤ بھگت کی جا رہی ہے۔ گھریلو خواتین فریج کی صفائیاں کرنے میں مصروف ہیں تاکہ جب قربانی کا گوشت فریج میں رکھیں تو نہ تو کسی قسم کی بدبو آئے اور نہ جگہ کم پڑے۔ اب فریج کی صفائی تو سب ہی نے کرلی ہوگی اور کچھ لوگ بالکل آخری دنوں میں
صاف کرتے ہیں تاکہ زیادہ دنوں تک فریج صاف رہے۔
لیکن گوشت رکھنے کے بعد اکثر فریج میں سے بدبو آنے لگھتی ہے جس کو ختم کرنے کے لیے دوبارہ فریج کو دھونے کی زحمت پڑتی ہے۔ لیکن اب یہ مسئلہ نہیں گا۔
آئیے آپ کو بھی بتاتے ہیں فریج میں بس ایک چیز رکھنے سے نہ تو گوشت رکھنے کے بعد کوئی بدبو آئے گی اور نہ ہی آپ کو بار بار فریج دھونے کی زحمت ہوگی۔
٭ فریج کو اچھی طرح دھونے کے بعد کافور کے پانی میں ایک کپڑا بھگوئیں اور اس کو فریج پر اچھی طرح پھیر لیں۔
٭ پھر ایک گیلے کپڑے سے فریج کو دوبارہ صاف کریں۔
٭ گوشت رکھنے سے قبل ایک پیالی میں بیکنگ سوڈا ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔ اس سے نہ تو گوشت خراب ہوگا اور نہ ہی گوشت میں سے بدبو آئے گی۔

٭ ایک لیموں کو کاٹ کر اس کے دو ٹکڑے کریں اور ایک ٹکڑے پر بیکنگ سوڈا ڈال کر فریج میں رکھ دیں، لیموں ساری بدبو اپنے اندر جذب کرلے گا اور فریج میں سے کسی قسم کی مہک نہیں آئے گی۔