گلاب جامن مٹھائیوں میں استعمال کی جانے والی سب سےعام مٹھائی ہے۔ اس کو بنانے میں محنت تو درکار ہوتی ہے مگر بنننے کے بعد بیچ میں ایک گانٹھ سی پڑ جاتی ہے تو اب اس طریقے سے باآسانی بنائیں گلاب جامن جو بنیں نرم ملائم بلکل حلوائیوں جیسی۔
طریقہ:
٭ حسبِ ضرورت ڈبل روٹیوں کا اچھی طرح چورا بنا لیجئیے کہ وہ بالکل باریک ہوجائے۔ ایک کپ یا حسبِ ضرورت ہی ٹھنڈا دودھ لیجیئے اور پسی ہوئی آدھی پیالی چینی، چار چمچ میدہ ڈال کر اچھی طرح آٹآ گوندھ لیں۔ ساتھ ہی اس کے چھوٹے چھوٹے گول گول پیڑے بنا کر رکھ لیں۔
٭ پتیلی میں ایک پاؤ چینی، ایک جگ پانی اور تین سے چار الائچیاں پکا کر گاڑھا شیرہ تیار کرلیں۔
٭ کڑاہی میں آئل گرم کر کے ان پیڑوں کو ڈیپ فرائی کرلیں، اضافی آئل ٹشو کی مدد سے جذب کر کے ان چھوٹے تلے ہوئے گلاب جامنوں کو چینی کے شیرے میں ڈال دیں۔ لیجئیے تیار ہیں زبردست سی گلاب جامن!
ضروری ٹپ:
٭ ڈبل روٹیوں کا چورا باریک ہونا چاہیے۔ چاہیں تو مکسر میں بنالیں لیکن زیادہ پتلا مرکب نہ بنے۔
٭ آئل میں تیز گرم ہونے کے بعد ہی گلاب جامن کو فرائی کرنے کے لئے ڈالیں تاکہ فوری ہوجائے اور جلے نہ۔
٭ الائچی اگر نہیں پسند تو اس کی جگہ کھیوڑے کے چند ایک قطرے بھی ڈال سکتی ہیں۔