گُڑ والے چاول بنانے کا آسان طریقہ! واہ آج تو کھانے میں مزہ آجائے گا

image

گُڑ کے میٹھے چاول ہم سب کو ہی پسند ہوتے ہیں کیونکہ ان کا ذائقہ زبان سے جاتا ہی نہیں ہے۔

آپ کو بھی پسند ہیں گُڑ والے میٹھے چاول تو چلیں پھر بنائیں ہماری آسان سی ریسیپی سے اور پائیں کھانے کے ساتھ لذت بھی۔

ترکیب

٭ سب سے پہلے آپ چاولوں کو بھگو کر ابال لیں۔

٭ گُڑ کو ایک پین میں ڈالیں اور اس کو تین کپ پانی میں اتنا پکائیں کہ یہ پگھل جائے۔

٭ پتیلی میں گھی ڈالیں اور اس میں ثابت ناریل کے باریک کٹے ٹکڑے، الائچی، بادام، پستے، کاجو اور دودھ ڈال کر اچھی طرح پکائیں کہ دودھ بالکل خشک ہوجائے۔

٭ پھر اس میں آدھا کپ گُڑ کا پانی ڈال دیں اور تھوڑی دیر پکانے کے بعد ابلے ہوئے چاول ڈال دیں اور پھر دوبارہ گڑ کا پانی ڈال کر اچھی طرح پکائیں اور ڈھکن بند کردیں۔

٭ لیجئیے تیار ہے آپ کے زبردست سے گڑ کے میٹھے چاول۔ اب ان کو کھویا ڈال کر سروو کیجیئے۔

You May Also Like :
مزید

Gur Walay Chawal Banane Ka Tarika

Gur Walay Chawal Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Gur Walay Chawal Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.