حلیم کا ذائقہ بڑھانا اب بہت ہی آسان۔۔۔ صرف ایک چیز ملائیں اور گھر میں بازار جیسا گاڑھا اور مزیدار حلیم بنائیں

image

حلیم ہر پاکستانی کی پسندیدہ ترین غذاؤں میں سے ایک ہے لیکن اس کو بنانا اتنا ہی جھنجھٹ والا کام ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو حلیم بنانے کا آسان ترین طریقہ بتایا جائے اور ساتھ ہی چند ٹپس سے سے آپ لیس دار، گاڑھا اور ذائقہ دار بنے گا۔

ترکیب:

بڑے برتن میں تیل ڈالیں اور کٹی ہوئی پیاز کو درمیانی آنچ پر سنہرا ہونے تک پکائیں۔ گوشت ڈال کر سرخی ختم ہونے تک پکائیں۔ ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر دوبارہ پکائیں۔ اب سے میں ہلدی، پسی لال مرچ، نمک، لونگ، دھنیہ، دار چینی، کالی مرچ، پسا ہوا زیرہ ڈال کر مکس کریں۔ اور پانی ملا کر بیس منٹ تک پکنے دیں۔

ایک اور بڑی دیگچی میں تمام دالیں، گندم اور اناج پانی میں ڈال کر ابال لیں۔ گندم نرم ہوجانے پر نمک ملائیں اور دس منٹ مزید پکائیں۔ جھاگ آنے لگے تو اسے نکال دیں اور اگر مزید پانی کی ضرورت ہو تو شامل کرکے اتنا پکائیں کے سب دالیں گل کر نرم ہوجائیں۔ اس کے بعد گوشت والا ملغوبہ اس میں ملا دیں اور گھوٹتے رہیں۔ جب لیسدار ہوجائے تو اسے لوازمات کے ساتھ گرما گرم پیش کریں۔

حلیم کو ذائقہ دار بنانے کے ٹپس

حلیم کے لئے ایک بڑے برتن کا انتظام کریں تاکہ سارے مصالحے اچھی طرح مکس ہوں اور ذائقہ دار حلیم تیار ہوسکے۔

سالن کو گاڑھا اور لیس دار بنانے کے لئے بھنی ہوئی پیاز کو پیس کر شامل کرنے سے حسبِ منشاء نتائج مل سکتے ہیں۔ لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ پیاز بہت زیادہ تل کر کالی نہ ہوجائے۔

حلیم پکانے کے دوران صرف لکڑی کا چمچ استعمال کریں کیونکہ پلاسٹک کا چمچ کمزور ہوتا ہے جس سے گھونٹنا ممکن نہیں جبکہ اسٹیل کے چمچ سے گیہوں اکڑنے لگتا ہے۔

گیہوں ابل جائے تو اس کے اوپر لیس آنے لگتا ہے جس میں اگر کھانے کا سوڈا شامل کیا جائے تو حلیم ذائقہ دار بنتا ہے

You May Also Like :
مزید

Haleem Ka Zaiqa Bharne Ka Tarika

Haleem Ka Zaiqa Bharne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Haleem Ka Zaiqa Bharne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.