حلیم ذائقے دار بنانے کی زبردست ریسیپی تو ہم آپ کو وومن کارنر میں پہلے بھی بتا چکے ہیں، جس سے آپ کا حلیم بھی یقیناً مزیدار بھی بنے گا اور جلدی بھی تیار ہو جائے گا مگر حلیم تو پک جائے گا بعد میں اس کی دیگ یا پتیلا کالا ہو جائے گا جس کو صاف کرنے کے لیے اچھا خاصا وقت درکار ہوتا ہے کیونکہ وہ ایک دھلائی میں نہیں دھلتا۔ ان تمام لوگوں کے لیے آج 2 خاص طریقے بتائے جا رہے ہیں جن کی مدد سے بازار والے یہ کالی دیگیں آسانی سے دھوتے ہیں تو اب آپ کے گھر کے پتیلے بھی چمک اٹھیں گے۔
ٹپ 1:
٭ کاسٹک سوڈا صرف آدھا چمچ لیجیے اور اسے پانی میں اچھی طرح پکائیں اور ہلکا ٹھنڈا کرلیں، اب اس پانی کو دیگ یا پتیلے کے پیندے اور الٹی سائیڈ پر ڈالیے جہاں کالک لگی ہوئی ہے، اس کے بعد آپ جونے کی مدد سے اس کو رگڑیں۔ اس آسان طریقے سے بناء سرف اور صابن استعمال کیے آپ کی دیگ یا پتیلا منٹوں میں صاف ہو جائے گا اور آپ کا وقت بھی بچ جائے گا۔
ٹپ 2:
٭ ایک چمچ لیموں کا رس، برتن دھونے والا صابن، کالا تیل اور 2 چمچ سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اب اس محلول سے اپنے کالے سے کالے برتن کو دھوئیں، آپ دیکھیں گے برتن بھی صاف ہو جائیں گے اور چمک بھی برقرا رہے گی۔
حلیم بنانے کے بعد دیگ یا پتیلے کے اندر دالیں وغیرہ چپک جاتی ہیں وہ گھٹنے کی وجہ سے مزید پاپڑی کی شکل میں پیندے پر جم جاتی ہیں ان کو صاف کرنے کے لیے نیم گرم پانی میں برتن دھونے والے صابن کو پکا کر ڈالیں اور جونے یا سکواش برائیٹ کی مدد سے رگڑیں تو یہ بھی صاف ہو جاتے ہیں۔