آج ہم لائے ہیں آپ کیلیئے گھر میں ہینڈ واش بنانے کا طریقہ، یہ خاص ان لوگوں کیلیئے ہے جو جن کے گھروں میں ایک سے زائد باتھ روم ہوتے ہیں اور وہ ہر باتھ کیلیئے الگ ہینڈ واش نہیں خرید سکتے۔ تو آئیے جانتے ہیں؛
صابن سے ہینڈ واش بنانے کا طریقہ:
۔ سبس ے پہلے آپ بچے ہوئے صابن کی ٹکیاں جمع کرلیں یا بازار سے کوئی سستا خرید لائیں، اور اسے چھری کی مدد سے باریک کاٹ لیں یا شریڈ (کدوکش) کرلیں۔
۔ اب کدوکش ہوئے صابن کو ایک پیالے میں ڈال کر اس میں گرم پانی شامل کر کے مکس کرتے رہیں۔ جب صابن گھل کر گاڑھا ہونے لگے تو اس میں 1 چمچ بیکنگ سوڈا شامل کریں اور مسلسل مکس کرتے رہیں۔
۔ اب اس میں اپنی پسند کا کلر ڈال کر مکس کریں، مکسچر زیادہ گاڑھا ہونے کی صورت میں آپ آہستہ آہستہ گرم پانی شامل کرتے جائیں۔
۔ جب مطلوبہ گاڑھا پن آجائے تو اسے بوتل میں بھر دیں۔ لیجیئے گھر میں تیار کردہ ہینڈ واش تیار ہے اب اسے استعمال کریں۔