صوفے گندے ہوگئے ہیں تو ابھی اس طریقے سے چمکائیں تاکہ عید میں لگیں بالکل نئے جیسے

image
گھر میں صوفے سب سے زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔ عید کے موقع پر جہاں گھر کی دیگر صفائی کرتی ہیں وہیں اپنے گندے صوفوں کی بھی تھوڑی سی دیکھ بھال کرلیں تو یہ بھی بالکل چمک کر اتنے صاف ہو جائیں گے کہ آپ کا دل ہی نہ چاہے گا صوفوں سے اٹھنے کا۔۔۔

ٹپ

۔ سب سے پہلے صوفے پر سادہ کپڑا پھیر کر اس کی جھاڑ پونچھ کرلیں۔

۔ ایک کپڑا گیلا کریں اور اس کو صوفے پر بچھا کر کسی لکڑی کی ڈنڈی کو صوفے کی گدیوں پر ماریں تاکہ دھول اس کپڑے میں چپک جائے۔

۔ ایک بالٹی گرم پانی میں تھوڑا سا شیمپو، بیکنگ سوڈا، سرکہ اور لیموں کا رس ڈال کر مکس کرلیں

۔ اب اس محلول میں کپڑا اچھی طرح بھگو کر اپنے صوفوں پر اچھی طرح رگڑ کر صوفے صاف کریں۔

۔ پھر ایک گیلے کپڑے کو صوفے پر پھیر دیں

۔ اس کے بعد کمرے کا پنکھا چلا کر صوفوں کو سُکھا لیں ۔

۔ بعد میں صوفوں پر روم فریشنر کا چھڑکاؤ کردیں۔

۔ لیجیے آپ کے قیمتی صوفے ایک بار پھر ہوگئے نئے جیسے۔

You May Also Like :
مزید

Har Kism Ke Sofay Ko Saaf Karne Ka Tarika

Har Kism Ke Sofay Ko Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Har Kism Ke Sofay Ko Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.