گھر میں ہرا دھنیا اگانے کا آسان طریقہ تو اب خواتین خود ہی گھر میں ہرا دھنیا اگائیں اور خریدنے کی اس مشکل سے جان چھڑوائیں

image

کھانوں کے ذائقے کو مزیدار بنانے کے لئے خواتین سالن بنانے کے بعد اس پر ہرا دھنیا ڈالتی ہیں اور ہھر سروو کرتی ہیں جوکہ کھانے میں اچھا مزہ دیتا ہے۔ ہرا دھنیا بہت جلد اور آسانی سے اُگنے والا پودا ہے، جسے گھر کے اندر اور باہر یہاں تک کہ کچن کی کھڑکی میں بھی لگایا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے بہت زیادہ گرمی نقصان دے سکتی ہے ، البتہ ٹھنڈے اور نارمل ماحول میں ہردھنیا جلدی بڑا ہو جاتا ہے۔

ہرا دھنیا اگانے کا طریقہ:

٭ کسی بھی پلاسٹک کی بوتل کے نیچے پیندے میں درمیان میں ایک گول سوراخ کردیں اور اوپر سے اس کا منہ کا سرا آدھا کاٹ دیں ۔

٭ اب اس کو زمینی مٹی اور کھاد سے بھر لیں، ساتھ ہی اس میں تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتی رہیں۔

٭ پھر اس میں ثابت دھنیے کے بیج ڈالیں اور ہلکا سا پانی کا سپرے کرلیں۔ اور پھر کچن کی کھڑکی میں یا گھر کے اس حصے میں رکھیں جہاں دوپہر میں دھوپ اور شام میں ٹھنڈی ہوا بھی مل سکے۔

٭ 20 دن میں اس میں چھوٹی کونپلیں پھونٹنے لگیں گی، اور ایک ماہ سے کم عرصے میں دھنیا تیار ہو جائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Hara Dhania Poda Lagane Ka Tarika

Hara Dhania Poda Lagane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Hara Dhania Poda Lagane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.