چنے چاہے چاٹ میں ہوں یا سالن میں بڑے مزے کے لگتے ہیں لیکن اس دفعہ ہرے مصالحے میں چنے بنا کر دیکھیں یہ کتنے ذائقہ دار لگتے ہیں اور بن بھی جلدی جاتے ہیں۔
ترکیب:
• سب سے پہلے چنوں کو ابال لیں اور ان کو کچھ دیر ہوا میں رکھ دیں تاکہ پانی نکل جائے۔
• پتیلی میں آئل گرم کر کے پیاز براؤن کرلیں۔ اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر، ادرک لہسن کا پیسٹ، کٹی لال مرچیں، نمک، چکن پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، گرم مصالحہ اور دہی ڈال کر اچھے سے مصالحہ بھون لیں۔
• بلینڈر میں ہری مرچ، ہرا دھنیا، پودینہ، سفید سرکہ، لیموں اور نمک ڈال کر پیسٹ بنائیں اور اس پیسٹ کو بھنے ہوئے مصالحے میں ڈال کر دم پر رکھ دیں ۔
لیجئیے تیار ہیں آپ کے ہرے مصالحے کے چنے۔ اس پر مکھن ڈال کر سروو کیجئیے۔
ٹپ:
٭ چنوں کو زیادہ نہ ابالیں ورنہ ہرے مصالحے میں پکنے پر وہ زیادہ گل جائیں گے اور آپ کو کھانے میں مزہ نہ آئے گا۔
٭ ہرے مصالحے کو سادے مصالحے میں ڈال کر بھی پکا سکتی ہیں الگ سے بلینڈ نہ کریں۔
٭ لیموں اور ادرک کے ساتھ گارنش کرکے پیش کیجئیے۔