عید پر گوشت کھا کھا کر ہاضمہ خراب ہوگیا ہے تو، بس ایک چمچ یہ چورن پانی میں ملائیں اور سیکنڈز میں گوشت ہضم کریں

image

عید پر چٹ پٹے، مصالحے دار کھانا کھانے سے زیادہ تر لوگوں کا پیٹ خراب ہو جاتا ہے تو کسی کو قبض ہو جاتی ہے، کسی کی بدہضمی تو کسی کو سینے میں تیزابیت کے مسائل۔ کچھ ایسے بھی لوگ ہوں گے جنہیں عید کے 3 روز تو گوشت کھانے سے پیٹ میں تکلیف نہیں ہوئی ہوگی، لیکن بعد ازاں پیٹ میں مروڑ اور شدید درد کی شکایت شروع ہوگئی ہوگی، ان سب کے لیے آج سستا اور آسان چورن بنانے کا طریقہ بتانے جا رہے ہیں جس کو حکیم مجرب نسخہ کے طور پر لوگوں کو دیتے ہیں۔ بس اس چورن کو ایک گلاس نیم گرم پانی یا تیز گرم پانی میں ڈال کر مکس کرکے پی جائیں۔

چورن کیسے بنائیں؟

٭ پنسار کی دکان سے آدھی چھٹانک پہاڑی پودینہ، آدھی چھٹانک مصری اور 5 کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا لے لیں۔ ان تمام چیزوں کو اچھی طرح پیس کر باریک پاؤڈر تیار کرلیں۔

٭ دن میں 2 مرتبہ یا جب بھی پیٹ میں درد اور ہاضمے کی شکایت ہو، ایک چمچ اس چورن کو نیم گرم پانی میں ڈال کر چمچ سے مکس کریں اور ایک سانس میں گلاس پی جائیں۔

٭ اس سے ہر قسم کا کھانا فوری ہضم ہو جائے گا اور اگر آپ کو گیسٹرک کا مسئلہ ہوگیا ہو تو بھی اس چورن کو آپ استعمال کیجیے، لیکن وہ خواتین جو حاملہ ہیں وہ اپنے ڈاکٹر سے ہی مشورہ کریں۔

You May Also Like :
مزید

Hazme Ke Liye Churan

Hazme Ke Liye Churan - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Hazme Ke Liye Churan. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.