سردی میں کمبل کا استعمال سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ دن ہو یا رات سب کمبل کا استعمال کرتے ہیں۔ تاکہ ٹھنڈ سے بچ سکیں۔ اب چونکہ دنیا بہت آگے بڑھ چکی ہے۔ اس لئے کمبل میں بھی اگر آپ کو سردی لگتی ہے تو دوسرا کمبل اوڑھنے کی ضرورت نہیں بلکہ اب ہیٹر کمبل منگوائیں اور سردی سے جان چھڑائیں۔
الیکٹریکل ہیٹر کمبل اب آسانی سے دستیاب ہے۔ یہ مختلف قسم کا ہوتا ہے۔ کسی کے چاروں کونوں پر ہیٹنگ تاریں لگی ہوتی ہیں جن کو ڈیوائس کنٹرول کرتی ہے۔ کچھ ایسی ہوتی ہیں جن میں چھوٹی سم کے سائز کی چپ لگی ہوئی ہوتی ہے اور کچھ الیکٹرک کمبل ایسے ہوتے ہیں جن میں یہ ریموٹ موجود ہوتا ہے اور اس کا ایک تار ہوتا ہے۔ جس میں سے بیٹری سے ہیٹ آتی رہتی ہے اور جسم گرم ہوتا ہے۔

لیکن اس کا استعمال احتیاط کے ساتھ کرنا لازمی ہیں۔ اس کو 1 یا 2 گھنٹے بھی اوڑھ کر رکھیں تو 4 سے 5 گھنٹے تک آپ کو گرماہٹ کا احساس ہوتا رہتا ہے۔ آپ اس کے ریموٹ کو ان کریں، جب تک زیادہ گرمائش نہ ہو جائے اس کو بند نہ کریں یا اگر نیند میں آنکھ لگ جائے تو یہ دھیان رکھیں کہ اس کا ریموٹ بستر سے دور ہو۔ کوشش یہ کریں کہ رات بھر اس کو آن نہ رکھیں۔