اگر ہیٹر نہیں ہے تو پریشر کُکر سے کمرے کو گرم کریں ۔۔ سردی میں ٹھنڈ سے بچنے کی کچھ ایسی آسان ٹپس جو کم خرچ بھی ہیں اور فائدے مند بھی

image

سردی میں گھر کو گرم رکھنے کے لئے ہیٹر کا استعمال تیزی سے کیا جاتا ہے۔ کوئی گیس کا ہیٹر لیتا ہے تو کوئی الیکٹریکل ہیٹر۔ لیکن ہیٹر خریدنا ہر کسی کے لئے آسان نہیں ہوتا۔ کچھ لوگ سردی میں محدود وسائل ہونے کی وجہ سے زیادہ سردی لگنے کی صورت میں چولہے یا انگھیٹی پر ہاتھ سیکتے ہیں۔ جس سے ہاتھ جلنے یا کپڑوں میں آگ لگنے کا خدشہ رہتا ہے۔

لیکن ایسے موسم میں رات سونے سے قبل آپ پریشر کُکر میں پانی گرم کریں اور اس کو کمرے میں رکھ لیں۔ اس سے کمرے میں گرمائش پیدا کی جا سکتی ہے۔

یہ وہ آسان طریقہ ہے جو اب تک شاید ہی کسی پاکستانی نے استعمال کیا ہو۔ اگر آپ بھی اس سردی کمروں کو ہیٹر کے بغیر گرم رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ ضرور اپنائیں۔

اس کے علاوہ انجیر کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں، چونکہ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے یہ آپ کے جسم کو بیرونی ٹھندک کے احساس سے بھی بچاتی ہے اور جسم کو اندرونی طور پر گرم رکھتی ہے۔

ابلا ہوا پانی پینے سے آپ کی صحت بھی برقرار رہتی ہے اور یہ پانی رکھے رکھے زیادہ ٹھنڈا بھی نہیں ہوتا لہٰذا یہ بھی ایک آسان طریقہ ہے۔ اسے ہر کوئی استعمال کرسکتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Heater Ki Jagah Pressure Cooker

Heater Ki Jagah Pressure Cooker - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Heater Ki Jagah Pressure Cooker. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.