ہمیں اکثر ہچکیاں آتی ہیں تو ہم پانی پی لیتے ہیں اور یہ رُک جاتی ہیں لیکن کچھ لوگوں کو کچھ بھی کھاتے یا پیتے وقت ہچکیاں آتی ہیں اور کھانا گلے میں اٹک جاتا ہے، ایسے میں کیا کرنا چاہیئے یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
ہچکیاں لگ جائیں تو کیا کریں؟
• دراصل ہچکیاں کسی کے یاد کرنے سے نہیں بلکہ خون گاڑھا ہونے اور خون کی روانی متاثر ہونے کی وجہ سے ہوتی ہیں، ایسے میں طبی ماہرین کے مطابق ہچکیاں روکنے کا سب سے عام ٹوٹکا اپنی سانس روک لینا ہے اور اسے ہی سب سے پہلے آزمانا چاہئے۔
• یہ طریقہ کار پھیپھڑوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جمع کرتا ہے جس سے ہچکیوں سے نجات ملتی ہے۔
• برف والا ٹھنڈا بھی ہچکیاں روکنے میں مدد دے سکتا ہے، ٹھنڈا پانی پیٹ کی جھلی کی خارش کو روکتا ہے جو ہچکیوں کو باعث بنتی ہے۔
• اگر بہت زیادہ ہچکیاں آئیں اور پانی سے بھی نہ رُکیں تو چینی کھا لیں، میٹھا کھانے سے بھی ہچکیاں رُک جاتی ہیں۔
• ایک چائے کا چمچ شہد گرم پانی میں مِلا کر پی لیں شہد اعصاب کو پرسکون کرتا ہے اور اس طرح سے ہچکیاں روکی جا سکتی ہیں۔