اداکارہ نادیہ خان نے بتایا صوفہ، پردے یا گھر کی صفائی، گھر بیٹھے بہت کم قیمت میں کیسے کروا سکتے ہیں؟

image

گھر کی صاف صفائی کا خیال رکھنا ہر حال میں ضروری ہے۔ جس سے صحت بھی اچھی رہتی ہے اور گھر کا ماحول بھی صاف ستھرا رہتا ہے۔ آج کل تو خواتین ہی نہیں بلکہ مرد حضرات بھی خود ہی گھر کی مختلف چیزوں کی صفائی کرنے لگ جاتے ہیں چاہے وہ پنکھے ہوں یا پردے کیونکہ گندگی تو کسی کو بھی پسند نہیں ہوتی۔ سارا مسئلہ ان چیزوں کو صاف کرنے کا ہے۔ اگر ہم بات کریں گھر کے صوفوں کی جو یا تو فوم کے بنے ہوں یا پھر لکڑی کے ان کی صفائی کرنا قدرے مشکل ہی ہوتا ہے۔

لکڑی کے صوفوں میں گدیاں ہوتی ہیں جن کے کوور اتار کر دھو لیے جاتے ہیں اور صوفے کی لکڑی کو پالش یا کلینر سے صاف کرکے کام بن جاتا ہے۔ مگر فوم کے صوفے یا ماڈرن ڈیزائن والے صوفوں کی صفائی کرنا گھر میں ممکن نہیں ہو پاتا ان کے ڈیزائن میں اندر اتنی گندگی اور مٹی پھنس جاتی ہے کہ ان کو نکالنا مشکل ہو جاتا ہے۔

لیکن اب گھر کے کاموں کے لیے جدید طریقے بھی آگئے ہیں۔ آپ اگر خود سے گھر کی چیزوں کو صاف نہیں کر پاتے کسی کو پردے دھونے میں مشکل ہوتی ہے تو کوئی اے سی کو صاف نہیں کر پاتا کسی کو صوفے صاف کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔

ان تمام مسائل کا اب صرف ایک ہی حل ہے اور وہ ہے ایک فون کال۔۔ آپ کو سن کر حیرانی ہوگی لیکن اب آپ صرف ایک فون کال کے تحت اپنے گھر کے تمام کام اپنی نگرانی میں بحافظت کرواسکتے ہیں۔ جس کے لیے فیس بک پر آپ کو مختلف ایسی ہوم سروسز کے پیجز مل جائیں گے جن کو آپ صرف ایک کال کریں ان کو اپنے گھر کے کام بتائیں، ان کی ٹیم بحفاظت آپ کے گھر آ کر ذمہ داری سے مقررہ وقت پر کام کرکے دے گی جس کے عوض آپ کو انہیں آن لائن پیسے ٹرانسفر کرنے ہوں گے۔

صوفے یہ بالکل نئے جیسے صاف ستھرے کردیں گے۔ اس کام کے حوالے سے اداکارہ نادیہ خان اور ان کے شوہر نے اپنی ایک ویڈیو میں بتایا کہ کیسے یہ لوگ اے سی، پنکھے، چولہے، پردے، قالین غرضیکہ گھر کی ہر چیز بآسانی صاف کردیتے ہیں۔

اداکارہ ثانیہ سعید نے بھی اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کو اپنے گھر میں باغبانی کروانی تھی، پودے لگوانے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اس ٹیم سے رابطہ کیا جنہوں نے مقررہ وقت میں ان کا گھر خوبصورت پھول پودوں سے بھردیا۔

You May Also Like :
مزید

Home Cleaning Tips

Home Cleaning Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Home Cleaning Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.