پھل ٹوکری میں رکھو تو چھوٹی مکھیاں آجاتی ہیں۔۔ جانیں انہیں پھلوں سے دور رکھنے کی وہ مفید ٹپس، جو پھلوں کو خراب ہونے سے بچائے

image

پھل کی مکھیاں کسی بھی گھر یا باورچی خانے میں پریشانی کا باعث بن سکتی ہیں۔ یہ چھوٹے کیڑے پکنے والے پھلوں، سبزیوں اور گیلے کوڑے کی طرف راغب ہوتے ہیں، اور تیزی سے بڑھتے ہیں۔ یہ آپ کے پھلوں کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ جراثیم بھی پھیلاتی ہیں۔

لیکن خوش قسمتی سے، پھلوں کی مکھیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے آپ کئی طریقے استعمال کر سکتے ہیں۔ سادہ گھریلو پھندوں سے لے کر قدرتی اجزاء سے انہیں بھگانے تک، یہ حل آپ کو ان پریشان کن کیڑوں کو ختم کرنے اور انہیں واپس آنے سے روکنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

پھلوں کی مکھیاں بھگانے کی ٹپس:

سیب کے سرکے کا جال:

ایک کانچ کے جار یا پیالے کو سیب کے سرکے سے تھوڑا بھریں اور ڈش لیکویڈ کے چند قطرے ڈالیں۔ اسکے بعد کانچ کے جار کو پلاسٹک سے لپیٹ کر ڈھانپ دیں اور ٹوتھ پک کی مدد سے اوپر کچھ سوراخ کریں اور کچن یا ٹیبل پر رکھ دیں۔ اس سے پھل کی مکھیاں سرکہ کی طرف متوجہ ہوں گی اور مرکب میں ڈوب جائیں گی۔ اسکے علاوہ آپ کانچ کے جار میں ڈش واشر کی جگہ پکے ہوئے پھل کا ایک ٹکڑا بھی سرکے ساتھ ڈال سکتے ہیں۔

ڈش صابن اور پانی:

ایک سپرے بوتل میں ڈش صابن کے چند قطرے پانی میں ملا کر فروٹ فلائیز پر اسپرے کریں۔ صابن ان کے پروں کو پھنسائے گا اور وہ پانی میں گر کر ڈوب جائیں گے۔

ایزینشل آئل کا اسپرے:

ایزینشل آئل کے چند قطرے جیسے لیموں یا پیپرمنٹ آئل کو اسپرے کی بوتل میں پانی میں مکس کریں اور اسے اپنے باورچی خانے کے ارد گرد چھڑکیں۔ پھل کی مکھیاں ان تیلوں کی خوشبو کو پسند نہیں کرتیں اور دور رہیں گی۔

اپنے باورچی خانے کو صاف کریں:

اپنے باورچی خانے کو صاف ستھرا رکھیں اور کسی بھی زیادہ پکے پھل، سبزی یا گیلے کوڑے سے پاک رکھیں۔ کاؤنٹر سلیب کو صاف کریں اور برتنوں کو فوری طور پر دھوئیں۔ یہ پھل کی مکھیوں کو افزائش اور آپ کے گھر پر حملہ کرنے سے روکے گا۔

یاد رکھیں، ان ٹپس کو کام کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، لہذا صبر کریں اور اپنی کوششوں کو جاری رکھیں

You May Also Like :
مزید

Home Remedy For Fruit Flies

Home Remedy For Fruit Flies - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Home Remedy For Fruit Flies. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.