باتھ روم میں یہ پاؤڈر ڈالیں اور کمال دیکھیں۔۔ صاف صفائی کے لیئے مہنگے بلیچ اور ڈٹرجنٹ خریدنے کے بجائے، اس سستے پاؤڈر سے فائدہ اٹھائیں

image

گھر کی صاف صفائی ہمیشہ سے ہی خواتین کیلیئے ایک مشکل چیلنج رہا ہے، کیونکہ یہ وہ کام ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا۔ دیکھنے میں معمولی لگنے والے اس کام میں محنت اور پیسہ دونوں خرچ ہوتے ہیں کیونکہ آج کل ہر چیز کے ہی دام بڑھ گئے ہیں اور اس میں بلیچ، ڈٹرجنٹ اور واش روم کلینر بھی شامل ہیں۔

اسی لیئے آج ہم لائے ہیں خواتین کیلیئے ایک سستا اور گھریلو طریقہ، جس سے ان کا باتھ روم، واش بیسن اور ٹائلز سب ایک دم چمک اٹھیں گے۔

اجزاء:

۔ 125 گرام بیکنگ سوڈا

۔ 40 گرام نمک

۔ ایزینشل آئل (اگر چاہیں تو خوشبو کیلیئے)

بلیچ پاؤڈر بنانے کا طریقہ:

ایک کانچ کی بوتل میں بیکنگ سوڈا، نمک اور ایزینشل آئل کے چند قطرے ڈال کر اسے ہلائیں، تا کہ تینوں چیزیں آپس میں اچھی طرح مل جائیں۔ اب اس پاؤڈر کو بیسن میں چاروں طرف چھڑک دیں، اسکے بعد جالی یا کسی کپڑے سے اچھی طرح صاف کریں پھر پانی ڈال کر سوکھے کپڑے سے پونچ لیں۔

باتھ صاف کرنے کیلیئے اس پاوڈڑ کو چاروں طرف ڈال کر چھوڑ دیں، پھر برش سے رگڑیں، جب داغ دھبے نکل جائیں تو پانی ڈال دیں۔ اسی طرح آپ اس پاؤڈر سے ٹائلز کے دھبے بھی نکال سکتی ہیں، یہ ڈٹرجنٹ کی طرح کام کرتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Homemade Bathroom Clean Powder

Homemade Bathroom Clean Powder - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Homemade Bathroom Clean Powder. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.