بازار میں ملنے والی چاٹ سب کو ہی پسند ہوتی ہے چٹ پٹی اور چٹخارے دار، اور اس کا مزہ اس وقت اور بڑھ جاتا ہے جب اوپر سے اس پر مصالحہ چھڑکا جاتا ہے۔ لیکن جب یہی چاٹ خواتین گھر میں بناتی ہیں تو اس میں وہ ذائقہ نہیں آتا، کیونکہ ہمارے گھر میں ویسا مصالحہ ہی نہیں ہوتا۔
تو آئیے آج ہم آپ کو بازار جیسا چاٹ کا مصالحہ گھر میں بنانا سیکھاتے ہیں، جو پورا رمضان چلے گا۔
اجزاء اور طریقہ کار:
۔ زیرہ 3 چمچ
۔ ثابت دھنیا 3 چمچ
۔ موٹی لال مرچ 25 عدد
۔ ان تینوں کو توے پر روسٹ (سِیکھ) کر لینا ہے 2 منٹ تک، پھر ٹھنڈا کر کے گرینڈر میں پیس لیں (پاوڈر نہیں بنانا ہے)
۔ کالی مرچ 1 چمچ
۔ اجوائن ½ چمچ
۔ لونگ 4 دانے
۔ ان تینوں کو بھی توے پر روسٹ کر لینا ہے، اسکے بعد گرینڈر میں ڈال کر اس میں شامل کریں
۔ ٹاٹری ¼ چمچ
۔ آم چور پاؤڈر 1 چمچ
۔ کالا نمک 1 چمچ
۔ نمک ½ چمچ
۔ چاٹ مصالحہ 1 چمچ
۔ لال مرچ 1 چمچ
۔ چکن پاؤڈڑ ½ کھانے کا چمچ
۔ اب ان تمام مصالحوں کو گرینڈر میں ڈال کر پیس لیں، اور دھنیا والے مصالحے میں مکس کرلیں
۔ مزیدار بازار جیسا چاٹ کا مصالحہ تیار ہے۔