چکن روسٹ بنانے کی سب سے جوسی اور مزیدار ریسپی ۔۔ اب باآسانی گھر میں بنائیں اور پوری فیملی کے ساتھ انجوائے کریں

image

چکن روسٹ تو سب نے ہی کبھی نہ کبھی ہوٹل جا کر کھایا ہوگا، لیکن کیا آپ لوگوں نے کبھی اسے گھر پر بنا کر ٹرائے کیا؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتاتے ہیں چکن روسٹ کیسے بنایا جاتا ہے وہ بھی بلکل آسان طریقے سے۔

اجزاء:

۔ چکن (لیگ پیس) 1 کلو

۔ ادرک لہسن 2 چمچ

۔ لال مرچ 2 چمچ

۔ خشک دھنیا کُٹا ہوا 2 چمچ

۔ زیرہ کُٹا ہوا 2 چمچ

۔ چاٹ مصالحہ 2 چمچ

۔ نمک 1 چمچ

۔ دہی 1 پاؤ

۔ سرکہ 4 چمچ

۔ تیل 4 چمچ

روسٹ بنانے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے چکن کے ٹکڑوں پر چیرا لگائیں، پھر اس میں اوپر دیئے گئے سارے مصالحے اور دہی شامل کر کے 3 سے 4 گھنٹے میرینیٹ ہونے کے لیئے رکھ دیں

۔ اب کانچ کی ٹرے میں چکن رکھ کر بچا ہوا مصالحہ اوپر ڈال کر اس میں تیل شامل کریں اور پھر فوائل پیپر ٹرے کے اوپر لپیٹ دیں

۔ اوون کو 180 ڈگری پر پہلے سے گرم کرلیں، پھر اسے 190 کر کے اس میں چکن کی ٹرے رکھیں اور آدھا گھنٹہ (30 منٹ) تک بیک کریں

۔ 20 منٹ تک فوائل کے ساتھ بیک کریں اسکے بعد فوائل ہٹا کر ٹیمپریچر کو 250 پر رکھ کے 10 منٹ بیک کریں

۔ آخر میں چکن نکال کر اس پر بچا ہوا مصالحہ ڈالیں، اور کھانے کے لیئے پیش کریں

۔ لیجیئے مزیدار اور جوسی چکن روسٹ تیار ہے!

You May Also Like :
مزید

Homemade Chicken Roast Recipe

Homemade Chicken Roast Recipe - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Homemade Chicken Roast Recipe. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.