ادرک کو پہلے جلائیں اور پھر اسے ۔۔ گلے کے درد اور کھانسی کے لیئے ذائقہ دار سیرپ گھر پر کیسے بنائیں؟ جانیں

image

گلا خراب یا کھانسی ہوجائے تو بڑے تو کسی نہ کسی طرح دوا پی لیتے ہیں مگر بچوں کو دوا پلانا کافی مشکل مرحلہ ہوتا ہے. اسی ہم آپ کو گھر میں ہی ایسا کھانسی کا سیرپ بنانا سکھا رہے ہیں جس کا ذائقہ اتنا مزیدار ہے کہ بچے خود مانگ کر پئیں گے.

اس کے لئے ثابت ادرک، دو تین گانٹھ ثابت ہلدی اور دو سے تین ثابت آملہ کو چولہے پر رکھ کر ان کا چھلکا سیاہ ہونے تک پکائیں اور چولہا بند کر کے ان کا چھلکا اتار کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں. اب اسے ہلکا پانی کا چھیبٹا مار کر گرائینڈ کر لیں.

پین میں ایک بڑا چمچ دیسی گھی ڈال کر اس آمیزے کو مکس کر کے دھیمی آنچ پر پکائیں ساتھ ساتھ چمچ ہلاتی رہیں. اب اسی آمیزے کے ہم مقدار گڑ لے کر اس میں ڈال دیں اور دوبارہ پکائیں. چند دانے سیاہ مرچ اور تلسی کے پھول باریک پیس کر اس میں شامل کریں اور گاڑھا ہونے تک پکائیں پھر چولہا بند کر کے ٹھنڈا کر لیں.

یہ سیرپ کسی ائیر ٹائٹ بوتل میں رکھ کر محفوظ کیا جاسکتا ہے. بچے اور بڑوں سب کے لیے مفید ہے اور پرانی سے پرانی کھانسی کا علاج بھی کرتا ہے.

You May Also Like :
مزید

Homemade Cough Syrup Recipe

Homemade Cough Syrup Recipe - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Homemade Cough Syrup Recipe. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.