سوجی سے لہسن پاؤڈر بن سکتا ہے ؟ بازار کے پاؤڈر کی جگہ اب بتائے گئے طریقے سے لہسن کا پاؤڈر بنائیں اور مہینوں چلائیں

image

لہسن ہر کھانے کا ذائقہ بڑھا دیتا ہے، خاص طور پر جب اسکا تڑکہ لگایا جاتا تو پورا گھر مزیدار خوشبو سے مہک جاتا ہے۔ اور آج کل تو بہت سے کھانوں میں لہسن پیسٹ کی جگہ اسکا پاؤڈر استعمال ہورہا ہے، جو عمومی طور پر اسٹورز پر ہی ملتا ہے۔

اسلیئے آج ہم آپ کو سیکھا رہے ہیں گھر میں لہسن کا پاؤڈر بنانے کا ایک نیا اور انوکھا طریقہ، جو مہینوں تک چلے وہ بھی بغیر خراب ہوئے۔

لہسن پاؤڈر بنانے کا طریقہ:

۔ آدھا کلو لہسن کا چھلکا اتار کے اسے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ دیں، اسکے بعد چولہہ جلا کر اس پر ایک برتن رکھ دیں

۔ اب برتن میں دیڑھ پاؤ سوجی ڈال کر آدھا کلو کٹا ہوا لہسن شامل کریں، چولہے کو درمیانی آنچ پر رکھنا ہے اور مسلسل چمچ چلاتے رہنا ہے

۔ آہستہ آہستہ لہسن رنگ بدلنا شروع کر دیگا، اور اس پر جو سوجی چپکی ہوگی وہ بھی جھڑنے لگے گی

۔ اسکے بعد لہسن کو چھان کر سوجی سے الگ کر دیں، اور ٹھنڈا ہونے پر گرینڈر میں ڈال کر پیس لیں

۔ پاؤڈر بن جانے کے بعد اسے چھان کر ایک کانچ کی بوتل میں بھر کے رکھ دیں، جس میں ہوا اندر نہ جانے پائے، اسطرح یہ محفوظ رہے گا لمبے عرصے تک۔

You May Also Like :
مزید

Homemade Garlic Powder

Homemade Garlic Powder - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Homemade Garlic Powder. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.