چیز تو بن جاتی ہے تار نہیں بنتا ۔۔ مشہور شیف نے بتائی گھر میں موزریلا چیز بنانے کی ایسی زبردست ترکیب، کہ آپ بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں

image

کچھ عرصہ پہلے تک ہمارے یہاں چیز صرف پیزا میں ہی دیکھنے کو ملتی تھی، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ مختلف ڈشز نے اپنی جگہ بنالی ہے اور اب چیز (چیڈر اور موزریلا) کا استعمال اور خریدار دونوں بڑھ گئے ہیں۔ تو آئیے آج آپ کو سکھاتے ہیں گھر میں چیز بنانے کا طریقہ۔

اسٹیپ نمبر 1:

دودھ سے پنیر بنانے کا عمل:

۔ سب سے پہلے ایک پتیلی میں دودھ 1 لیٹر (بازار کا تازہ، بغیر بوائل کیا ہوا) ڈال کر اسے بلکل درمیانی آنچ پر نیم گرم کرلیں

۔ اب پتیلی کو چولہے سے اتار کر اس میں آدھا کپ سفید سرکہ تھوڑا تھوڑا کر کے شامل کرتے جائیں

۔ اور ساتھ ہی ہاتھ سے چمچ بلکل آرام آرام سے پر سکون ہو کر چلاتے جائیں، کیونکہ اگر آپ چمچ کو تیزی سے چلائیں گے تو اس میں گولیاں بننا شروع ہوجائیں گی جس سے چیز صحیح طرح نہیں بن پائے گی

۔ سرکہ شامل کرنے کے بعد دودھ کی پنیز بن جائے گی جسے آپ ہاتھوں سے سمیٹ کر اچھے سے دبائیں اور اسکا پانی نکال لیں

اسٹیپ نمبر 2:

پنیر سے موزریلا چیز بنانے کا عمل:

۔ ایک برتن میں سادہ پانی لیں اور اس میں 1 چمچ نمک ڈال کر اسے درمیانی آنچ پر رکھ دیں نیم گرم ہونے تک

۔ اسکے بعد چولہا بند کر کے اس میں پنیر ڈالیں اور آہستہ چمچ چلاتے جائیں، اس سے پنیر میں موجود سرکے کا کھٹا پن دور ہوگا اور اس میں لیس آئے گی

۔ 3 منٹ بعد اسے نکال کر ململ کے کپڑے یا ہاتھوں سے اچھی طرح دبا کر اسکا سارا پانی نکال لیں، اور اسے پیالے میں ڈال کر 2 گھنٹے کیلیئے فریزر میں رکھ دیں

۔ فریزر سے نکال کر اسے استعمال کریں، مزیدار اور لیس دار موزریلا چیز تیار ہے

سارے اسٹیپس کو اچھی طرح سمجھنے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں

You May Also Like :
مزید

Homemade Mozzarella Cheese Recipe

Homemade Mozzarella Cheese Recipe - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Homemade Mozzarella Cheese Recipe. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.