اتنی مہنگی بوتل وہ بھی 4 دن سے زیادہ نہیں چلتی۔۔ اب بازار کا روح افزاء چھوڑیں اور گھر میں خود بنائیں ایسا لال شربت، جو سستا بھی اور اچھا بھی

image

ہمارے یہاں تو رمضان میں اشیاء سستی ہونے کے بجائے اور مہنگی کردی جاتی ہیں۔ اور مزے کی بات تو یہ ہے کہ اتنی مہنگی اشیاء خریدنے کے باوجود چیزوں کے ذائقے اب پہلے جیسے نہیں رہے۔

رمضان میں ایک چیز جو ہر گھر میں پائی جاتی ہے وہ ہے روح افزاء (لال شربت ) کی بوتل، پر وقت کے ساتھ ساتھ اسکا ذائقہ بھی ختم ہوتا جارہا ہے، جتنا بھی ڈالو ٹیسٹ ہی نہیں آتا۔

اسلیئے آج ہم آپ کو بتائیں گے گھر میں لال شربت بنانے کی ترکیب، جو چلے گا بھی زیادہ اور قیمت میں بھی بازار کے شربت کے مقابلے سستا پڑے گا۔

اجزاء:

۔ چینی 800 گرام

۔ گلاب ایسنز 2 قطرے

۔ کیوڑا ایسنز 2 قطرے

۔ ٹاٹری 1 چمچ

۔ لال رنگ کا فوڈ کلر

شربت بنانے کا طریقہ:

۔ ایک برتن میں 400 گرام چینی ڈال کر اس میں 2 کپ پانی شامل کریں اور چولہا جلا کر اسے پکنے کیلیئے رکھ دیں

۔ اور دوسرے برتن میں دیڑھ گلاس پانی ڈال کر اسے الگ سے ابالنے کیلیئے رکھ دیں

۔ جب چینی گُھل جائے تو اس میں بقایا 400 گرام چینی شامل کر کے ساتھ ہی جو پانی ابالنے رکھا تھا وہ بھی اس میں ڈال دیں، اور ایک تار کا شیرا بننے تک اسے درمیانے آنچ پر پکائیں

۔ پکائی کے دوران 2 چمچ دودھ ڈالیں، اس سے چینی کی میل اوپر آئے گی جسے آپ چھلنی یا چمچ کی مدد سے ساتھ ساتھ نکالتے جائیں

۔ اب اس میں ٹاٹری، گلاب اور کیوڑا ایسنز اور ریڈ فوڈ کلر شامل کر کے اس وقت تک پکائیں جب تک وہ ایک تار کا شیرا نہ بن جائے

۔ اب چولہا بند کر کے اسے ٹھنڈا ہونے کیلیئے چھوڑ دیں، اور ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے کسی بھی بوتل میں ٹائٹ ڈھکن لگا کر رکھ دیں

۔ اس ترکیب سے بنائے گئے شربت میں نہ تو چینی جمے گی اور نہ ہی کرسٹل آئیں گے، بلکہ یہ کافی عرصے تک صحیح چل سکتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Homemade Rooh Afza Recipe

Homemade Rooh Afza Recipe - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Homemade Rooh Afza Recipe. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.